کاشٹ کے زیر اہتمام فری یکجہتی کشمیر میڈیکل کیمپ ، مفت ادویات کی فراہمی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)کاشٹ کے زیر اہتمام فری یکجہتی کشمیر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی ڈاکٹر سماویہ فاروق،ڈاکٹر زہرہ بتول اور ماہر نفسیات اریبہ ادریس کر رہی تھیں ۔ ایک روزہ میڈیکل میں فزیوتھراپی اور نفسیاتی امراض کے ماہرڈاکٹرز نے دن بھر خدمات سر انجام دیں ۔علاوہ ازیں مختلف نجی تعلیمی اداروں کے نوجوان ڈاکٹرز نے بھی فلاحی کام میں اپنا حصہ ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق بہتر تعلیم فراہم کرنے والے ادارے کاشٹ کی جانب سے راولپنڈی میں فری یکجہتی کشمیر میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ۔

کیمپ ڈاکٹر سماویہ فاروق،ڈاکٹر زہرہ بتول اور ماہر نفسیات اریبہ ادریس کے زیر نگرانی لگایا گیا ۔ ایک روزہ فری میڈیکل میں فزیوتھراپی اور نفسیاتی امراض کے ماہرڈاکٹرز نے دن بھر خدمات سر انجام دیں ۔یکجہتی کشمیر میڈیکل کیمپ میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے 50سے زائد جبکہ بڑی تعداد میں آئے مقامی خواتین و حضرات کے مفت چیک اپ کیساتھ ساتھ مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر ی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قائم کئے گئے میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرزنے صبح سے شام تک اپنے فرائض کو با خوبی سرانجام دیا۔اس موقع پر کاشٹ کے سربراہ اور ماہر تعلیم طیب حسین ملک نے فری خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عمل کو دکھی انسانیت کی خدمت قرار دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ارباب اختیار نے اجازت دی تو بہت جلد لائن آف کنٹرول کے نذدیک کیمپ لگا کر علاقہ مکینوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔کاشٹ کی جانب سے جلد ہی جنگی و ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میڈیکل کے طلبہ اور عام عوام کیلئے فوری طبی امداد کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائیگا۔ بعدازاں کاشٹ کی جانب سے خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔