آزاد کشمیر بینک بدعنوانی کیس ‘عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

مظفرآباد( سٹاف رپورٹر)سول سوسائٹی و وکلاء کی جانب سے دائر کر دہ رٹ پٹیشن عنوانی عامر جمیل وغیرہ بنام آزاد حکومت وغیرہ عدالت العالیہ نے ابتدائی سماعت کے بعد باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لی ہے…. کیس کی آئندہ سماعر 23/01/24 مقرر کرتے ہوئے رسپانڈنٹس سے جواب دعوی طلب کر لیا گیا…. تفصیلات کے مطابق ازاد کشمیر بنک میں سافٹویر کی خرید میں معبینہ خرد برد کو وکلاء اور سول سوسائٹی کی طرف سے عدالت العالیہ میں چیلنج کر رکھا تھا جس پر عدالت العالیہ نے ابتدائی طور پر پٹشنرز عامر جمیل عباسی اور سید ذوالقرنین رضا نقوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی رٹ پٹیشن پر آزاد جموں وکشمیر بنک کوجملہ کاروائی سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا تھا۔ تاہم ابتدائی سماعت کے بعد رٹ پٹیشن کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لیا گیا.. پٹشنرز سید ذوالقرنین رضا نقوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و عامر جمیل کی دائر کردہ رٹ پٹیشن پر معزز جسٹس عدالت العالیہ جناب سردار اعجاز خان نے رٹ کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے رسپانڈنٹس سے جواب دعوی طلب کر لیا ہے…۔ یاد رہے حالیہ دنوں میں پریذیڈنٹ بینک نے دیگر ممبران کی ملی بھگت سے دو ارب سے زائد مالیت کے ٹینڈر اپنی من پسند کمپنی کو دینے کی غرض سے جملہ کاروائی عمل میں لائی اور مروجہ قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے حتمی منظوری بھی دے رکھی ہے۔ تاہم وکلاء اور سول سوسائٹی میں پائی جانے والی گہری تشویش کی بناء پر پٹشنز زنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے عوام کےٹیکس کے پیسوں کی بے رحمانہ بندربانٹ پر نوٹس لیتے ہوئے رجوع معزز عدالت العالیہ کیا۔… سول سوسائٹی اور وکلاء کی جانب سےرول آف لاء کے لئے کی جانے والی کوششوں کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔