آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے چیئرمین چوہدری فرید کا دورہ ضلع جہلم ویلی
ہٹیاں بالا (اسرار ہمدانی)
آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے چیئرمین چوہدری فرید کا دورہ ضلع جہلم ویلی,گورنمنٹ بوائز و گرلز ہائی سکول سراں, ریڈ فاؤنڈیشن بوائز و گرلز کالج ہٹیاں بالا سمیت مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ, اس موقع پر تعلیمی اداروں کے سربراہان ,ماہر تعلیم یاسر جنید مرزا, عقیل ظفر نے چئیرمین ٹیوٹا کا استقبال کیا, چیئرمین ٹیوٹا نے تعلیمی اداروں میں جاری کلاسز کا معائنہ کیا, اور انہیں ٹیکنیکل تعلیم کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا کے قیام کا بنیادی مقصد سکل ایجوکیشن کو فروغ دینا ہے, ہمیں روایتی تعلیمی و تدریسی کے طریقوں کے بجائے جدید روزگار کی جانب ٹیوٹا کے تحت جدید مربوط پالیسی کے ساتھ چلنا ہوگا۔ ہمیں مضبوط میکانیزم سیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا زاہد اعوان, سینئر نائب صدر انصار نقوی بھی اُن کے ہمراہ تھے. چوہدری محمد فرید چیئرمین ٹیوٹا نے کہا کہ سکل ایجوکیشن کی جانب توجہ مرکوز کرنے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا , طلبہ و طالبات کو ڈیجیٹل ایجوکیشن کی طرف راغب کرنے کے لیے بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں. سرکاری,نجی تعلیمی اداروں سمیت مدارس کے طلبہ کے لئے ڈیجیٹل سکلز کے فروغ کے لیے ٹیوٹا اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ ٹیوٹا کے اہداف میں سکل ایجوکیشن کو فروغ دینا ہے, ریڈ فاؤنڈیشن کالج ہٹیاں بالا کے پرنسپل یاسر جنید مرزا نے چئیرمین ٹیوٹا کو ادارہ میں موجود کلاسز کا معائنہ کروایا اور مفصل بریفنگ دی, چیئرمین ٹیوٹا نے سلف فنانس کے ذریعے ٹیکینکل تعلیم کے فروغ کے لیے ریڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ کرنے کا بھی عندیہ دیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
چیئرمین ٹیوٹا نے پرنسپل یاسر جنید مرزا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کے باصلاحیت طلبہ کے لئے ٹیوٹا کے مرکزی کمپلیکس سمیت سیکرٹریٹ کے مختلف دفاتر میں تعلیمی دورہ کروانے کا بھی عندیہ دیا. چیئرمین ٹیوٹا چوہدری فرید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نوجوان نسل کو ڈیجیٹلائزیشن کی جانب راغب کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گے ,چوہدری فرید نے کہا کہ ہم بلا تفریق عوام بالخصوص نوجوانوں کو سکل ایجوکیشن کی جانب راغب کرنے کے لیے موثراقدامات اٹھا رہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ نوجوان نسل آگے بڑے اور جدید تعلیم اور بلخصوص سکل ایجوکیشن کو اپنا مشن بنائیں۔ ٹیکنالوجی وقت کی ضرورت ہے ۔سکل ایجوکیشن سے ہی حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔