آزاد کشمیر میں حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی 10 ماہ بعد آمنے سامنے،جلاؤگھیراؤ جلاؤ‘حالات خراب ‘ڈڈیال میں اسسٹنٹ کمشنر پر تشدد
کھوئی رٹہ، بلوچ،تتہ پانی،سماہنی،کوٹلی،تراڑکھل،مظفرآباد،کوٹ جیمل,میرپور،چکسواری،(نمائندگان ) آزاد کشمیر میں حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی 10 ماہ بعد آمنے سامنے،گھیراؤ جلاو،آنسو گیس کی شینلگ،لاٹھی چارج کے باعث ہر طرف کا ماحول خراب،وقفے وقفے سے مظاہرین احتجاجی مظاہروں میں مصروف،ڈڈیال انتظامیہ کی جانب سےحالات کشیدگی کی طرف لے جانے کی پہلی کوشش عوامی حقوق کی آواز بلند کرنے والے سماجی رہنما چیئرمین صدائے حق خواجہ افتخار صدیقی کو گرفتار ، دیگر رہنماؤں کےگھروں پر چھاپے ،خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس گرفتار راہمناء نا معلوم مقامات پر منتقل عوام علاقہ کا احتجاج کرنے پر پولیس نے عوام پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس استعمال کے بعد ڈڈیال تاجر برداری کا مکمل شٹر ڈاٶن ، احتجاج مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید تصادم اسٹنٹ کمشنر سمت متعدد مظاہرین زخمی اور اسسٹنٹ کمشنر کو مظاہرین نے یر غمال بنالیا اور اسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو مکمل توڑ دیا گیا حالات انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہوگا، مظاہرین نے پولیس کو بھی یرغمال بنا لیا پولیس ایک عمارت میں محصورہوگئی کئی شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے دفعہ 144 کو ہوا میں اڑا کر رکھ دیاانجمن تاجران ازاد کشمیر کے چیئرمین شوکت نواز میر نے ڈڈیال میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد 11 مئی کی بجاے ١٠ مئی کومظفراباد میں شٹر ڈاون اور پیہ جام ہڑتال کی کال دے دی ہےعوامی ایکشن کمیٹی کے 11 مئی کے لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے حکومت کا کریک ڈائون گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کھوئیرٹہ میں چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی ظفر اقبال غازی اور صدر عابد راجوری کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے دیگر ذمہ دارا ن ، تاجروں نے گرفتار یوں کے خلاف میلاد چوک میں دھرنا دیا بلوچ میں مظاہرین پر پولیس تشدد ، بلوچ کے بلدیاتی نمائندگان ، سول سوسائٹی ،شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ، شہریوں نے پورے بازار میں جلوس نکالا اور چوک میں جلسہ عام کیا ،سب ڈویژن سماہنی میں 9 مئی کی رات کو پولیس کے چھاپے،جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما و انجمن تاجران کے صدر راجہ عابد اسلم سمیت متعدد رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا خبر پھیلتے ہی انجمن تاجران، سول سوسائٹی کی بڑی تعداد تجارتی مراکز چوکی، پونا اور جنڈالہ میں جمع ہو گئی اور رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج شروع کر دیا بعد ازاں جنڈالہ سے مظاہرین تجارتی مرکز چوکی پہنچ آئے، مظاہرین نے تھانہ پولیس چوکی کے سامنے مین شاہراہ جموں پر احتجاجی کیمپ لگا دیا ، تتہ پانی میں مرکزی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزادکشمیرکی کال پر گیارہ مئی کو بھمبر تا مظفرآباد ہونیوالے احتجاجی مارچ کو روکنے کے لئے حکومت وانتظامیہ متحرک ،عوامی ایکشن کمیٹی تتہ پانی کے رہنمائوں کے گھروں میں رات گئے چھاپے مارے گئے، اور ڈسٹرکٹ کونسلر ملک عبدالرحیم ایڈووکیٹ ، ایازکریم مغل، سردار خضر عباس کو گرفتار کر لیاگیا کوٹلی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے میمبران اور ایک تنظیم کے خلاف اچانک پولیس نے کریک ڈاؤن کر دیا،رات گئے متعدد افراد کے خلاف انکے گھروں پر چھاپے،سینکڑوں کی تعداد میں پولیس اہلکاروں کے کوٹلی کے مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن,22 سے زائد افراد گرفتار، ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز نے دفعہ 144 نافذ کر دی ،ادھر نکیال،تتہ پانی،کھوئیرٹہ،سرساوہ،سہنسہ اور کوٹلی کے مختلف مقامات پر قائم مقام صدر راجہ راحیم،صدر صرافہ ظفر ملک کی قیادت میں کوٹلی سموسہ چوک،شہید چوک میں مظاہرے جاری ادھر انھوں نے آج مکمل طور پر شٹر ڈاؤن کا بھی اعلان کر دیا حالات سخت کشیدہ ہیںآزاد عوامی اتحاد حلقہ برنالہ ضلع بھمبر کے رہنماوں نے کہا ہے کہ حلقہ برنالہ میں ھونے والی گرفتاریوں کی بھر پور مذمت کرتے ھے عوامی حقوق کی آواز بلند کرنے والے مجاھدوں کے ساتھ پوری قوم کھڑی ھے آزاد عوامی اتحاد برنالہ حکومت آزاد کشمیر اور سینئر وزیر سے پر روز مطالبہ کرتا ھے حلقہ برنالہ کا امن و امان خراب نہ کیا جائے تراڑکھل ڈگری کالج کے طلباء اور دیگر طلباء نے ڈڈیال ایف سی اور پی سی کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل سے طالبات کے بےہوش ھونے اور شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیاگیاھے،جس میں سیکڑوں طلباء نے احتجاج کیا ھے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے اور حکومت آذادکشمیر کی طرف ایف سی اور پی سی کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ھے طالبات کے خلاف اور بےبس طالبات کے خلاف آنسو گیس کا استعمال اس بات کا ثبوت ھےکہ حکومت آذادکشمیر کے عوام کو بندوق کے زور پر دبانا چاہتی ھے اب پورے آذادکشمیر کے سکولوں اور کالجوں کے طلباء اور طالبات احتجاج کریں گے۔میرپور انتظامیہ نے عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کو گذشتہ روز گرفتار کر لیا۔ جس پر عوامی سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 11 مئی کی ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کو گذشتہ روز گرفتار کر لیا۔جبکہ چوک شہیداں میں عوامی ایکشن کمیٹی کا کیمپ بھی اکھاڑ پھینکا۔ جس پر عوامی سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ مظفرآباد پولیس نے جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دو سنیئر کارکنانوںکو گرفتارکر لیا،گرفتار ہونے والوں میں محمد اسحاق صدر انجم تاجران بینک روڈاور علی شمریز شامل ہیں ۔