غیر قانونی ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا استعمال‘ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آبا(نمائندہ خصوصی)دسابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو ایف آئی اے کیجانب سے عدالت میں پیش کردیا گیاسردار تنویر الیاس کو سول جج عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیاعدالت نے سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاسردار تنویر الیاس کی جانب سے صابر ملک ایڈوکیٹ اور نوید رضا مغل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے کیجانب سے سردار تنویر الیاس کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی ،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیا، سردار تنویر الیاس نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر سعودی عرب کا وزٹ کیا، تنویر الیاس قانون کے مطابق وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاسپورٹ استعمال نہیں کرسکتے تھے، پراسیکیوٹر سردار تنویر الیاس کا پاسپورٹ کینسل کیا گیا مگر انہوں نے تاحال واپس نہیں کیا، پاسپورٹ ریکور کروانا ہے 8 دن کا ریمانڈ دیا جائے، سردار تنویر الیاس سابق وزیر اعظم ہیں ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کر سکتے ہیں، وکیل صفائی سردار تنویر الیاس نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر بس سعودی عرب کا دورہ کیا، وکیل صفائی انہوں نے پاسپورٹ ریکور کرنے کیلئے ریمانڈ مانگا ہے ہم پاسپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہیں، وکیل صفائی انہوں نے پاسپورٹ نکال کر جرم کا اقرار کیا ہے