لاہور کے رہائشی کاروبار شخصیت کے ساتھ فراڈ، مظفرآباد کا رہائشی شخص نوے لاکھ روپے لیکر رفو چکر، متاثرہ شہری کی انسپکٹر جنرل پولیس کو درخواست
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)لاہور کے رہائشی کاروبار شخصیت کے ساتھ فراڈ، مظفرآباد کا رہائشی شخص نوے لاکھ روپے لیکر رفو چکر، متاثرہ شہری کی انسپکٹر جنرل پولیس کو درخواست، تفصیلات کے مطابق محمد عادل ولد محمد لطیف جو شاہدرہ ڈاؤن لاہور کا رہائشی اور کاروباری شخصیت ہے نے مرکزی ایوان صحافت کے سائلین ڈیسک پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد کے رہائشی نوجوان ذیشان بشیر ولد محمد بشیر اعوان ساکنہ لوئر چھتر نے کاروباری شراکت کا تحریری معاہدہ کیا اور نفع نقصان کی بنیاد پر پارٹنر شپ کرتے ہوئے نوے لاکھ سے زائد کی رقم دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے لاہور سے مظفرآباد بھاگ آیا اور اب محمد عادل کو مذکورہ رقم ادا کرنے سے انکاری ہے۔متاثرہ شخص محمد عادل نے گزشتہ روز انسپکٹر جنرل پولیس کو ذیشان بشیر کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ کاروبار کی غرض سے لی گئی رقم مبلغ نوے لاکھ کو واپس دلانے کیلئے قانون کارروائی کی جائے۔متاثرہ شخص نے وزیراعظم آزاد کشمیر چیف سیکرٹری سمیت دیگر ذمہ داران سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس کی رقم کی واپس کیلئے کردار ادا کریں۔