اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی اراکین کی گرفتار یوں کے حوالے سے تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ سے مذکورہ تحقیقات کی رپورٹ 7روز میں طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کرے۔دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیے جانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔