دبئی (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سینیٹرمحمّد اسحاق ڈارکی رکنیت کی بحالی پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے ملک دوست محمّد اعوان، محمّدغوث قادری چیئرمین ،ملک شہزاد یونس، چودھری ظفر اقبال صدر ،خواجہ عبدالوحید پال ، حاجی محمّد نواز، راجہ ابو بکر آفندی، چودھری عبدالغفار ،راجہ عابد حسین اور چودھری شہباز غفار ، نے انہیں مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ محمّد اسحاق ڈارکی بحالی سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا سر بلند ہوا ہے اور حق کی جیت ہوئی ہے – پی ایم ایل این کے متذکرہ قائدین نے محمّد اسحاق ڈار، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمّد نواز شریف، محمّد شہباز شریف، بیرسٹر امجد ملک ، چودھری نورالحسن تنویر ایم این اے اور تمام لیگی کارکنوں کو مبارکباد دی ہے-اس موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کو بھی سراہا گیا -پی ایم ایل این کے قائدین نے کہا کہ پی ایم ایل این کے سابقہ ادوار حکومت میں جب محمّد اسحاق ڈار وزیر خزانہ تھے انہوں نے اپنی بہترین حکمت عملی سے ملکی معیشت کو مضبوط کر رکھا تھا ، ڈالر کی قیمت کنٹرول میں تھی اور روپیہ مستحکم تھا – مہنگائی عام طبقہ کے لوگوں پر اثر انداز نہ تھی – ہر چیز وافر مقدار میں دستیاب تھی لیکن اب ہر پاکستانی موجودہ حکومت سےتنگ ہے اور بے چینی کا شکار ہے- متذکرہ لیگی قائدین نے کہا کہ آنے والا دور پھر پی ایم ایل این کا ہے- بہت جلد ن لیگ بر سر اقتدار آ کر لوگوں کو مہنگائی سے ریلیف دے گی-