باغ (نمائندہ خصوصی)ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز پونچھ سردار راشد آزاد نے کہا کہ سرکاری اداروں میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم دی جارہی ہے ‘راجہ اشفاق کی ریٹائرمنٹ کے بعد محکمہ تعلیم ایک اچھے افسر سے محروم ہو جائیگا ‘راجہ اشفاق کی کمی محکمہ ہمیشہ محصوص کرے گا میری اولین ترجیح ہے کہ بچوں کو دور جدیدید کے تقاضوں کے مطابق تیار کر کے باوقار بنایا جاسکے ‘اس موقع ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئرصدر معلم ہائی سکول کفل گڑھ راجہ محمد اشفاق خان انتہائی دیانت داری محنت، ایمانداری اور خلوص نیت سے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کے بعد باعزت طریقے سے ریٹائرڈ ہونے پر دلی مبارک باد۔آپ نے جس جانفشانی اور فرض شناسی سے بےشمار طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا،۔ آپ جیسے عظیم اساتذہ ہماری قوم کا سرمایہ ہیں۔ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ کی گراں قدر خدمات پر میں آپ کو ایک بار پھر سلامِ عقیدت اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی آپ کو سلامت رکھے اور خیر و برکت عطا فرمائے۔آج کی اس پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز پونچھ ڈویژن سردار راشد آزاد صاحب تھے دیگر مہمانان میں راجہ شفاعت، خورشید علی کشمیری۔،حافظ عبدالعزیز , راجہ ریاض چیئرمین ایس ایم سی، راجہ اعظم ، پروفیسر راجہ عبدالحکیم راجہ خالد پرنسپل گرلز انٹر کاج کفل گڑھ،ساجد شفیق نے بھی شرکت کی