xcپشاور(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی آئندہ ہفتے خیبرپختونخواہ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے، حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ ایم ایم اے کی بحالی کے باعث کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی کے بعد خیبرپختونخواہ حکومت سے علیحدگی وقت کا تقاضا ہے۔حکومت
سے علیحدگی کا فیصلہ اختلافات کی وجہ سے نہیں بلکہ اچھی نیت سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے علیحدگی کا اعلان آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ علیحدگی کے بعد بھی خیبرپختونخواہ حکومت کوکمزور کرنے کیلئے کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔