حکومت ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے‘ڈاکٹر مکھن حسین

بلوچ (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ بلوچ کے امیر ڈاکٹر مکھن حسین نے اپنے ایک احتجاجی بیان میں کہا ہے کہ حکومت ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے جس پر الیکشن کمیشن کو فی الفور نوٹس لینا چاہئے. ڈاکٹر مکھن حسین کا مزید کہنا تھا حکمران جماعت کے امیدواران اور نمائندگان سیاسی رشوت کے طور پر کالے پائپوں کو تقسیم کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں. جبکہ وزراء کارنر میٹنگز میں شریک ہو کر جھوٹے اعلانات کرتے ہیں جو الیکشن پر اثرانداز ہو گا. جماعت اسلامی حلقہ بلوچ کے ذمہ داران نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن فی الفور ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے. جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کی شفاف طریقے سے منتقلی پر یقین رکھتی ہے. کالے پائپوں کی سیاست کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے. سیاسی رشوت کے سامنے جماعت اسلامی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی

Comments (0)
Add Comment