آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، مظفرآباد میں متحدہ اپوزیشن، نیلم اور جہلم ویلی سے پی ٹی آئی کامیاب

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، ضلع مظفرآباد میں متحدہ اپوزیشن، ضلع نیلم اور ضلع جہلم ویلی سے حکمران پی ٹی آئی کامیاب، مظفرآباد کارپوریشن میں ن لیگ جبکہ مجموعی طور پر ضلع میں پیپلز پارٹی کو برتری، ضلع جہلم ویلی کے حلقہ ایل اے 32 چکار سے ڈسٹرکٹ کونسلر کی 8 نشستوں میں سے 4 پر ن لیگ 2 پر پیپلزپارٹی اور ایک پر تحریک انصاف کامیاب۔ کامیاب ہونے والوں میں ن لیگ کے راجہ آفتاب خان، راجہ انور حسین، شیخ محمد صادق اور راجہ عظیم زاہد، پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اقبال اور سید ساجد ہمدانی اور پی ٹی آئی کے چوہدری زاہد شریف شامل ہیں۔ ضلع جہلم ویلی لیپہ کے حلقہ ایل اے 33 جہلم ویلی کی 11 نشستوں میں سے 9 پر تحریک انصاف، 1 پر ن لیگ 1 پر پیپلزپارٹی کامیاب۔ جیتنے والے ممبران ضلع کونسل میں تحریک انصاف کے طیب منظور کیانی، چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ، فیصل جاوید، چوہدری ظفر شاہین، مرزا فرید مغل اور ملک محمد اسحاق، پیپلز پارٹی کے بشیر عالم اعوان، ن لیگ کے عبدالعزیز اعوان شامل ہیں۔ ضلع کونسل جہلم سے پی ٹی آئی 10، ن لیگ 5 اور تین پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ میونسپل کمیٹی ہٹیاں کی تین نشستوں پر تحریک انصاف پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ایک نشست جیتنے میں کامیاب، وارڈ 1 سے پی پی کے خواجہ ناصرالدین چک، وارڈ 2 سے پی ٹی آئی کے شیخ ممتاز حسین اور وارڈ 3 سے ن لیگ کے سجاول خان کامیاب ہوئے۔ ضلع نیلم سے اپر نیلم کی کل 9 یونین کونسلوں میں سے 4 ن لیگ پر ن لیگ، ایک آزاد ، ایک پیپلز پارٹی اور ایک پر پی ٹی آئی جیتی، دو کے بقایا ہیں، اپر گریس سے پی ٹی آئی، لوہر گریس سے ن لیگ، دواریاں سے ن لیگ، لوغات ن لیگ، سرگن آزاد امیدوار،شاردہ پیپلز پارٹی جیت گئی، نگدر کا بقایا ہے۔ لوہر نیلم کی 6 یونین کونسلوں میں سے دو پر پیپلز پارٹی، دو پر پی ٹی آئی کامیاب دو کے رزلٹ باقی ہیں۔ حلقہ کھاوڑہ کی کل 13 یونین کونسلوں میں پیپلز پارٹی 6، مسلم کانفرنس 3، ن لیگ 2، آزاد امیدوار 2 کامیاب ہوئے ہیں، یہاں دونوں آزاد امیدواروں کو اپوزیشن کی حمایت حاصل تھی۔ مظفرآباد شہر کارپوریشن میں سے ن لیگ 13، پیپلز پارٹی 7، پی ٹی آئی 10 اور 6 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ حلقہ گڑھی دوپٹہ کی 7 یونین کونسلوں میں سے 6 پی ٹی آئی اور ایک پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں میں آصف مغل، امتیاز عباسی، وحید بشیر، چوہدری سلیم، ضمیر مغل اور محمد خالق شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے اقبال تنولی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ حلقہ کوٹلہ کی 10 یونین کونسلوں میں سے پانچ پر پی ٹی آئی اور چار پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پی پی کے جیتنے والوں میں سردار ادریس، غلام مصطفیٰ، عبدالرشید دانش اور میجر حمید شامل ہیں، رہ جانے والی ایک یونین کونسل پر بھی پیپلز پارٹی کا امیدوار آگے ہے، لچھراٹ کی دس یونین کونسلوں میں پانچ پر پی ٹی آئی اور پانچ پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment