بلدیاتی الیکشن میں مسلم کانفرنس کو عبرت ناک شکست دوں گا : میجر لطیف خلیق

ہر فیصلے میں عوامی مفاد کو ترجیح دیتا ہوں، مجاہد نسیم عباسی کو انٹرویو

تنیلاں ( مجاہد نسیم عباسی سے) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما میجر لطیف خلیق نے مجاہد نسیم عباسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم کانفرنس کو عبرت ناک شکست دیں گئے. انہوں نے کہا کہ میرا منشور عوامی خدمت ہے اسی بنیاد پر سیاست میں قدم رکھا اور آج تک اسی منشور پر کھڑا ہوں. ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی زاتی مفاد کے لئے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہر فیصلے میں عوامی مفاد مدنظر رہتا ہے. میرے حلقہ انتخاب کا مسلم کانفرنس نے استحصال کیا عوام کے مفاد اور حقوقِ کی جنگ آخری دم تک لڑتا رہوں گا. میجر لطیف خلیق نے یونین کونسل مکھیالہ کے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ انہیں بلدیاتی الیکشن کی صورت میں ایک بہترین موقع اللہ نے فراہم کیا ہے کہ وہ اس اس استحصالی ٹولے سے اپنی جان چھڑائیں. وہ موروثیت اور سرمایہ داروں کی سیاست کو شکست دے کر تعمیر و ترقی اور خدمت و خوشحالی کا انتخاب کریں. انشاءاللہ جیت کر یونین کونسل مکھیالہ کو ایک ماڈرن یونین کونسل بنائیں گے

Comments (0)
Add Comment