موسم کی شدت کے باوجود ٹرن آوٹ مثالی رہا‘چیف الیکشن کمشنر

مظفرآباد(لیڈنگ نیوز)موسم کی شدت کے باوجود ٹرن آوٹ مثالی رہاآزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا عمل پرامن انداز میں مکمل ہو گیا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے گزشتہ شب الیکشن کنٹرول روم میں کچھ وارڈزکے نتائج کا اعلان کیا۔راجہ محمد فاروق نیاز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اللہ کے فضل وکرم سے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن انداز میں مکمل ہو گیا ہے،موسم کی شدت کے باوجود ٹرن آوٹ مثالی رہا،بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد میں تمام سٹیک ہولڈرز نے بہترین کام کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ موجودہ حکومت نے 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئےاقدامات اٹھا ئے اور بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنایا۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں اعلیٰ عدلیہکا بھی مثالی کردار اور تعاون رہا جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن سے تعاون کیا گیا۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےسینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمدفاروق نیاز نے کہاکہ مظفرآباد ڈویژن کے تینوں اضلاع میں پرامن پولنگ ہوئی،کسی بھی جگہ پر دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفرخان نے کہاکہ مظفرآباد ڈویژن کے 1322 پولنگ اسٹیشنز سے صرف ایک جگہ لڑائی جھگڑے کی شکایت ہوئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز اور وارڈز کی ٹوٹل 669 نشتوں سے نتائج ریٹرننگ افسران کی تصدیق کے بعد جاری ہورہے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد،، ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال،الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود اور ڈائریکٹراطلاعات امجد حسین منہاس بھی موجودتھے۔

Comments (0)
Add Comment