وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف توہین آمیز سلوک‘میرپور میں احتجاجی مظاہرہ

میرپور:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ روز میرپور میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور کشمیری عوام کی تذلیل کرنے کے خلاف آج پریس کلب مظفرآباد میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر کا کہنا تھا امپورٹڈ حکومت کے امپورٹڈ وزیراعظم نے کسی ایک فرد کی توہین نہیں کی بلکہ ریاست کے تشخص ، ریاست کے وقار اور عزت پر حملہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی آزادکشمیر ریاست کے ہر فرد کو دعوت دیتی ہے کے وہ اپنے قومی تشخص کے لیے باہر نکلے۔ شہباز شریف کی طرف سے بیس کیمپ کی عزت کو مجروع کرنا پاکستانیت کے خلاف ایک سازش ہے۔ شہباز شریف نے عالمی ایجنڈے کے تحت جس طرح مئسلہ کشمیر کو پس پشت ڈالا اور اب آزادکشمیر کے معاملات پر ناجائز دخل اندازی کر رہا ہے یہ کشمیریوں کو ناقابل قبول ہے۔ شہباز شریف جب تک کشمیریوں سے معافی نہیں مانگتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے جرات مندانہ طریقے سے کشمیریوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کشمیری اپنے وزیراعظم کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment