محکمہ برقیات کی غفلت ‘بجلی کی مین لائن ٹوٹ گئی ‘مکان خاکستر

دھیرکوٹ(نمائندہ خصوصی)محکمہ برقیات سب ڈویژن دہیرکوٹ کی غفلت سے رنگلہ تریلی کے مقام پر بجلی ایچ ٹی کی تار ٹوٹنے سے مکان میں آتش ذدگی سے عابد روشن کا مکان جل کر مکمل تباہ ہوگیا۔عوام علاقہ رنگلہ نے اپنی مدداپ کے تحت اگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ پر قابو نہ پایا جا سکا انتظامیہ موقع پر نہیں پہنچی اور نہ ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر نہہں پہنچ سکی۔تصیلات کی مطابق محکمہ برقیات کی ناہلی اور لا پرواٸی نے عابد روشن کی جمع پونجی کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔ گھر کے اوپر سے گزرنے والی ایچ ٹی لاٸن کی تار ٹوٹ کر گھر کی چھت پر گھر گٸی جس سے مکان میں آگ لگ گٸی اور انتظامی کی نااہلی کی وجہ سےفاٸر بریگیڈ کی گاڑی نہ پہنچی جس سے آگ پرقابو نہ پایا جاسکا جس مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ متاثر شخص عابد روشن ولد محمد روشن نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے گھر کی چھت کے اوپر سے گزرنے والی ایچ ٹی لاٸن کی تار گرگٸی جس مکان میں سے آگ لگ گٸی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کٸی مرتبہ محکمہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود ایس ڈی او برقیات آصف عباسی اور دیگر زمہ داران نے لاٸن تبدیل نہیں کی جس سے آج یہ حادثہ رونما ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے بل وہ سابق وزیر بریات راجہ نثار، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور ایم ایل اے سردار عتیق احمد خان کو درخواست دی تھی جس پر محکمہ نے کوٸی عمل نہیں کیا اور میرا لاکھوں کا نقصان ہوا جس کو کون پورا کرے گا۔ عوام علاقہ نے محکمہ کی لاپرواٸی اور غفلت کی وجہ سے مکان میں آتشزدگی پر محکمہ برقیات سب ڈویژن دہیرکوٹ اور انتظامیہ کی خلاف سخت احتجاج کرتے ہوٸے تریلی کے مقام پر رنگلہ دہیرکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ کی غفلت اور ایس ڈی آصف عباسی کی نا لاٸقی کی وجہ سے آٸے روز اس طرح کے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔کٸی جگہوں پر تاریں درختوں کے ساتھ لگی ہیں جس سے آٸے روز اس طرح کے حادثات ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے وزیراعظم آزاد کشمیر ،وزیر برقیات اور زمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثر ہونے والے عابد روشن کے نقصان کا ازالہ کیا جاٸے اور محکمہ برقیات کے زمہ راروں کو بے نقاب کر کے سزا دی جاۓ۔

Comments (0)
Add Comment