سحر فاؤنڈیشن کاقیام آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لے بڑا اضافہ ہے‘راجہ منصور

رنگلہ(راجہ عثمان سلیمان)نیو سحر فاٶنڈیشن آزاد کشمیرکی لانچنگ سرمنی پی سی ہوٹل مظفرآباد میں ہوٸی تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین معاٸنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان تھے۔تقریب میں ممبر قانون ساز اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری تقدیس گیلانی، سیکرٹری سوشل ڈویلپمنٹ و ویمن امپاورمنٹ اعجاز احمد خان، سیکرٹری ذراعت سردار جاوید ایوب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مختیار اعوان، ڈاکٹر سعید اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس یونیورسٹی آف کراچی، شاہ جمال عالم، معاون ماحولیاتی تبدیلی، اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس حبیب یونیورسٹی کراچی، صدر نیو سحر فاؤنڈیشن آذاد کشمیر راجہ عاصم ذیب اورنیو سحر فاؤنڈیشن آذاد کشمیر کے تمام ممبران، ایمبیسڈرز اور سٹوڈنٹ سوسائٹی یونیورسٹی آف آذاد جموں و کشمیر کے تمام ممبران نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے مہمان خصوصی راجہ منصور خان نے کہا کہ کہ نیو سحر فاٶنڈیشن کاقیام آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لے بڑا اضافہ ہے۔ انہوں نے نیو سحر فاونڈیشن آزاد کشمیر کی خدمات کو سہرایا اور رجسٹریشن پر خصوصی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور باعزت روزگار فراہم کرنا ایک بڑا چیلنج ہے جس نبٹنےکے لیےنیو سحر فاٶنڈیشن جیس آرگناٸزیشنز وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔فاونڈیشن نے نوجوانوں اور خواتین کو ہنر مند بنانےکےلیے پراجیکٹ پر کام کررہی ہے۔ اس موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں راجہ وسیم خان نے فاٶنڈیش کی لانچگ سرمنی پر تمام ٹیم کو مبارکباد دی۔انہوں تقریب کے شرکا حکومتی آفشلز کو نیو سحر فاٶنڈیشن کے ویژن سے آگاہ کیا اور فاٶنڈیشن کے جاری پراجکیٹس اور مسقبل کے لاٸحہ عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ فاٶنڈیشن کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں اور خواتین کو ہنر مندبنانے کے لیے اقدامات اٹھاٸیں گے۔تقریب سے ایم ایل اے و پارلیمانی سیکرٹری تقدیس گیلانی، سیکرٹری سوشل ڈویلپمنٹ و ویمن امپاورمنٹ اعجاز احمد خان، سیکرٹری ذراعت سردار جاوید ایوب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مختیار اعوان، ڈاکٹر سعید اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس یونیورسٹی آف کراچی، شاہ جمال عالم، معاون ماحولیاتی تبدیلی، اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس حبیب یونیورسٹی کراچی، صدر نیو سحر فاؤنڈیشن آذاد کشمیر راجہ عاصم ذیب نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں فاٶنڈیشن کے ویژین کو سرایا اور اسےوقت کی ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے سحر فاٶنڈیشن کے پراجیکٹ کی تعریف کی اور اس پر راجہ وسیم خان اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ کیا.آرگنائزیشن کے ممبران کو اعلی کارکردگی کی بنا پر شیلڈَز بھی دی گئی.

Comments (0)
Add Comment