رنگلہ (راجہ عثمان سلیمان)قومی اسمبلی سے ناموس صحابہ بل کی منظوری خوش آئند ہے ۔ عثمان وحید بل جماعت اسلامی کے ممبر اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا ۔اسلام ہی واحد مزہب ہے جس سے ہماری فلاح وابستہ ہے دین اسلام ہم تک خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام بالخصوص خلفاء راشدین ؛ عشرہ مبشرہ ؛ اہلبیت اطہار امہات المومنین کے ذریعے پہنچا ہے پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جس میں ایک عام آدمی کی عزت ونفس کا قانون تو موجود تھا لیکن مقدس شخصیات صحابہ واہلبیت رضی اللہ عنھم کی عزت وناموس کا کوئی قانون موجود نہ تھا انقلاب ایران کے بعد اسلامی دنیا میں اور بالخصوص پاکستان میں تحریر وتقریر کے ذریعے جتنی گستاخیاں صحابہ کرام کی کی گئیں اسکی مثال نہیں ملتی ملک کے ممتاز علماء کرام نے اسی کی دہائی سے ملک میں امن وامان کے قیام کیلیے ہمیشہ ناموس صحابہ کے حوالے سے جاندار قانون سازی کا مطالبہ کیا الحمد للہ اب کی بار اسمبلی نے گستاخ صحابہ کیلیے عمر قید کی سزا کا بل منظور کیا ہے جس پر اہل ایمان نہایت شادماں ہیں دوسری جانب کفایت نقوی نے توہین آمیز انداز سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلیے منظور کیے گئے اس بل کی مزمت کرتے ہوئے مقدس شخصیات حضرت ابو سفیان اور کاتب قرآن سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنھماکی توہین کی ہے جس کی نہ صرف ہم مزمت کرتے ہیں بلکے اداروں سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے ایسے شخص کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اس سے یہ واضح ہوتا ہے یہی لوگ بیرونی اشاروں پر ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کا موجب بنتے ہیں شھداء ناموس صحابہ کی قربانیاں ان شاءاللہ ضرور رنگ لائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ ختم نبوت پونچھ کے ناظم اعلی مولانا عثمان وحید فاروقی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے ان کا کہنا تھا جمعہ کے روز جماعت اسلامی کے ممبر اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی صاحب اور تمام ممبران اسمبلی کو مساجد کے ممبر ومحراب سے ہر جگہ عقیدت کا سلام پیش کیا گیا 1974 کے بعد یہ وہ خوش آئند لمحہ تھا جس پر تمام ممبران اسمبلی متفق نظر آئے ہم امید کرتے ہیں سینٹ سے بھی تمام معزز سینٹرز صاحبان اسے متفقہ منظور کرکے قانون کا حصہ بنائیں گے اور ملک سے دہشتگردی ؛ تخرب کاری ؛ بیرونی سازشوں اور فرقہ واریت کا خاتمہ کریں گے ۔۔۔