پندرہ سالہ نویں جماعت کے طالبعلم سے زبردستی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

مظفرآباد ( وقاص کاظمی)پندرہ سالہ نویں جماعت کے طالبعلم سے زبردستی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج ،ملزم تھانہ سیکرٹریٹ منتقل،تفتیش ڈی ایس پی سٹی اشتیاق گیلانی کے سپرد،ڈاکٹر نے میڈیکل کے بعد بدفعلی کی تصدیق کر دی،تفصیلات کے مطابق بدفعلی کے شکار نویں جماعت کے طالبعلم کے والد نے سیکرٹریٹ تھانہ میں درخواست دی تھی کہ عثمان نامی شخص نے جو اس کے نویں جماعت کے طالب علم بیٹے کو موٹر سائیکل پر سوار کیا ویران جگہ لے گیا اور بدفعلی کی بچے نے گھر آ کر بتایا جسکے بعد پولیس کو اطلاع دی سیکرٹریٹ پولیس کے ایس ایچ او نے درخواست موصول ہونے کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کیا اس کے خلاف بدفعلی کی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا بدفعلی کے شکار طالبعلم کا میڈیکل بھی کروایا گیا جس میں ڈاکٹر نے بدفعلی کی تصدیق کی ہے مقدمے کی تفتیش ڈی ایس پی سٹی اشتیاق گیلانی کر رہے ہیں ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے واقع کی اطلاع منظر عام پر آنے کے بعد عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس عدالت العالیہ سے ایل کی ہے کہ اس درندہ صفت کو سخت سے سخت سزا دی جائے

Comments (0)
Add Comment