متاثرین معلمین القرآن کے حقوق کی جنگ لڑیں گے عثمان وحید فاروقی

رنگلہ(راجہ عثمان سلیمان)متاثرین معلمین القرآن کے حقوق کی جنگ لڑیں گے عثمان وحید فاروقی دس سال سے جن لوگوں نے خدمات سرانجام دیں ریاات ان کا جائز حق دے ۔ مطالبہ رنگلہ ۔۔ متاثرین معلمین القرآن گزشتہ دس پندرہ سال سے ریاستی اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کی خدمات کے عوض ریاست کے حکمرانوں کو ان کی جائز تنخواہ اور مقام دے ان خیالات کا اظہار مولانا عثمان وحید فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ان کا کہنا تھا ہمارا مطالبہ ہے ریاست اپنے فرائض میں کوتاہی کر رہی ہے جو لوگ فی الواقع متاثر ہیں ان کو ترجیحی بنیاد پر مستقل کیا جائے جبکہ جنہوں نے اس سے پہلے حکومتی خزانے سے کوئی وصولی نہیں کی انہیں میرٹ کی بنا پر مستقل کیا جائے ۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے قاری افراز مرحوم کی تعزیت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران جن جزبات کا اظہار کیا ہم سب ان کے شکرگزار ہیان سیکٹریز صاحبان فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور ان حاملین قرآن پر خدا ترسی کریں ان کا مزید کہنا تھا قاری افراز کے مشن کو ہر فورم پر جاری رکھیں گے حفاظ کرام علماء مایوس نہ ہوں ہم اکابر علماء کی مشاورت سے اس قضیے کو حل کریں گے کوئی نودولتیا آپ کے حقوق پر شب خون نہیں مار سکتا ۔۔

Comments (0)
Add Comment