رحیم کوٹ میں بھانجوں نے سگی خالہ پرلاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد

رنگلہ(نمائندہ خصوصی )زمین پھٹی نہ آسمان ،رحیم کوٹ میں بھانجوں نے سگی خالہ کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں سےمار مار کر شدید ذخمی کردیا۔ تھانہ ڈنہ میں ایف آٸی آر درج ہونے کے باوجود ملزم تاحال گرقتار نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق رحیم کوٹ کے رہاٸشی شاہد عزیز ،اویس عزیز اور سہراب عزیز سکنہ نکر حویلی یونین کونسل کٹکیر نے تھانہ حدود ڈنہ کچیلی میں ظلم و بر بریت کی انتہا کردی۔ اپنی سگی خالہ مسماة س بیگم کو لاٹھیوں ڈنڈوں سے شدیدذدکوب کیا ۔جس کی ایف آٸی آر تھانہ ڈنہ میں درج کرواٸی جبکہ ملزمان گرقتاری نہ ہونے کی وجہ سے دندناتے پھر رہے ہیں۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اس پر تشدد کیا اور ڈنڈوں سے ذدو کوب کیا۔انہوں نےمزید بتایا کہ مجھے جان کا خطرہ ہے اورملزمان نے ہفتے کے روز ملزمان نے اسلحہ سے لیس ویڈیوز اور تصویریں شیٸر کیں جن کا ثبوت موجود ہے ۔خاتون نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ،آٸی جی،ڈی آٸی جی،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلاٸی جاۓ اور مجھ مجبور کی داد رسی کی جاۓ۔

Comments (0)
Add Comment