رنگلہ(راجہ عثمان سلیمان سے)راجہ فہیم فاروق کا واٸس چیٸرمین ضلع کونسل ضلع باغ منتخب ہونے پر رنگلہ میں جشن۔ کارکنان کے بھنگڑے اور نعرے بازی ۔ رنگلہ کی محرمیوں کے ازالے کےلیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وزیر اعظم تنویر الیاس کا شکریہ جنہوں نےمجھ پر اعتماد کیا ۔عوام علاقہ رنگلہ اور پی ٹی آٸی کے کارکنوں اور رہنماٶں کا شکریہ جن کی محنت کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوٸی راجہ فہیم فاوق کا کارکنوں سے خطاب۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن غربی باغ کےلوگوں کے بڑا دن ہے۔ غربی باغ میں ہمیشہ سے چند مخصوص لوگ قابض رہے جنہوں نے عوام کا ہردور میں استحصال کیا۔ یہاں کے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا۔ بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام مینڈیٹ پر ڈاکا مارنےکی کوشش کی گٸی جس کو آپ سب نے مل کر ناکام بنایا۔ ان لوگوں نے ہمیں شکست دینے کا لیے ہر حربہ استعمال کیا کبھی برادری اور ٹبر کا نام لیا کبھی قباٸل اور رشتے داری کا نام لے کر عوام کو گمرا کرنے کی کوشش کی گٸی۔ ان مافیاز کو پتا تھا مستقبل میں حلقہ غربی باغ میں تبدیلی آۓ گی یہی وجہ ہےانہوں نے ہمارا راستہ روکنے کی ہر ممکن کو شش کی۔ نو منتخب چیٸرمین ضلع باغ راجہ فہیم فارو ق نے مزید کہا کہ ہم نےسفر کا آغاز کر دیا ہے اب منزل بھی زیادہ دورنہیں۔آج واٸس چیٸرمین شپ ملی تو کل مزید کامیابیاں بھی حاصل ہوں گی ۔رنگلہ کی محرمیوں کو دورکرنےکےلیے ہر ممکن کو شش کریں گے۔ سابق وزیر امور کشمیر نے یہاں آکر جو وعدےکیے تھے وہ بھی جلد پورے ہوں گے۔رنگلہ کے دیرینہ مساٸل جلد حل ہوں گے۔ ہماری یہ کامیابی ہمارے بزرگوں ماٶں بہنوں کی دعاٶں کا ثمر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے راجہ آصف علی مر حو م خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس وزرإ کرام عبد الماجد خان،سردار میر اکبر خان،سیکرٹری جنرل پی ٹی آٸی راجہ منصور خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا انہوں غربی باغ اور بالخصوص یو سی رنگلہ رہنماٶں اور کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کا انتھک محنت کی بدولت کامیابی حاصل ہوٸی۔اس سے قبل راجہ فہیم فاروق کو باغ سے ایک بڑے قافلے کی صورت میں باغ سے لایا گیا ارجہ دہیرکوٹ ہنس چوکی اور دیگر مقامات پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔