دبئی(راجہ شجاعت صابر سے )یو اے ای میں مقیم بیس بگلہ باغ کے رہائشی انجئیر راجہ عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ بیس بگلہ ایک تاریخی جگہ ہونے کے ساتھ ساتھ سیر و تفریح کی بہترین جگہ ہے شہیدوں کی سرزمین کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہ بیس بگلا سے نانگا پیر روڈ کا تاحال کچھ نہیں ہو سکا سب وعدےسب دعوے سب جھوٹ نکلا حتہ کے بیس بگلا مرکز کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے الیکشن کے دوران نارمہ برادری کے جو ٹھکیدار بن جاتے ہیں وہ اپنی خیر منائیں بیس بگلہ کی عوام سے میری گزارش ہے کہ اس پر شدید احتجاج ریکارڈ کروائیں رنگلا سے لیکر ملوٹ تک مین روڈ کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔ ووٹ ہم دیں اور اقتدار کا مزا دوسرے لوٹے یہ ہو نہیں سکتا مزید گفتگو کرتے ہیں راجہ عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ اگر ہماری روڑ کی مرمت کے کام کو نزر انداز کیا گیا تو ٹرانسپورٹ یونین سے مل کر میں شاہراہ بلاک کریں گے