اہلیان کٹکیر کھاوڑہ کا گرینڈ جرگہ ‘شادی بیا ہ میں غیر ضروری رسومات ختم کرنے کا مطالبہ

کٹکیر(راجہ عثمان سلیمان)بڑھتی ہوٸی مہنگاٸی ، شادی بیاہ میں غیرضروری رسومات کے خاتمے حکومتی کرایہ نامہ پر عملدرآمد اور ناجاٸز منافع خوری کے خاتمے کے لیے عوام علاقہ کٹکیر کھاوڑہ کا ایک گرینڈ جرگہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کٹکیر با لا میں منعقد ہوا جس میں سیاسی وسماجی رہنماٶں ،مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد مذہبی شخصیات سمیت عوام علاقہ کٹکیر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگہ کا انعقاد متحرک نوجوان راجہ عاطف ذاہد،مدرس راجہ عبدالرحمن ثانی،مدرس راجہ فیصل فاروق راجہ شعیب عارف اور دیگر نوجوانوں نے کیا۔ جرگہ میں معززین علاقہ، اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگہ کے آغاز پر منتظمین کی طرف سے شادی بیاہ کے دوران غیر ضروری رسومات کے خاتمے اور معاشرے میں خوشی کےموقع کو یکساں طریقے پرلانے کے لیے مختلف تجاویز دی گٸیں جن پر حاضرین نے اپنے تجاویز دیں جن پر تمام معززین کی طرف سے گفتگو کی گٸی اور سب کی باہمی رضامندی سے ان کو حتمی شکل دی گٸی۔ جرگہ کا بنیادی ایجنڈا شادی بیاہ کے موقع پر غیر ضروری رسومات کے خاتمےاور امیر اور غریب کے درمیان فاصلہ کم کرنے کی تجاویز شامل تھیں جن پر اوپن بحث کی گٸی اور کٸی ایک باتوں میں مکمل اتفاق پایا گیا۔ ان میں شادی میں ذیورت کی زیادہ سے زیاد مقدار2 تولے مقرر کی گٸی جبکہ مہندی اور منگنی جیسی رسومات کو مختصر کرتے ہوۓ خاندان تک محدود کیا گیا۔ جہیز کو ختم کرنے اور اس کے مطالبے پر پابندی کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ غیر ضروری نمود نماش ہواٸی فاٸرنگ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ شادی کو آسان بنانے کے لیے کٸی ایک تجاویز بھی اس میں

شامل کی گٸیں اس کے ساتھ فوتگی پر بھی غیر ضروری رسومات پر پابندی لگاتے ہوۓ غریب لوگوں کی داد رسی کرنے کی کوشش کی گٸی۔ اس کے علاوہ مصنوعی مہنگاٸی اور کرایہ نامہ پر عملدرآمد کے لیے بھی ایک کمیٹی بنانےکا فیصلہ کیا گیا جو سرکاری کرایہ نامہ کے مطابق ٹرانسپورٹرا ن کو کرایہ مقرر کرنےاور ملاوٹ والی اشیاناجاٸز منافع خوری اور مصنوعی مہنگاٸی اور غیر معیاری اشیا کے تدارک کے لیے لاٸحہ عمل تیار کرے گی۔ گرینڈ جرگہ کی ان تجاویز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان فیصلوں پر عمل سے مہنگاٸی کے اس دور میں غریب لوگوں پر سے بوجھ کم ہوگا۔آنے والے وقت میں اس میں مزید موثر چیزوں کو شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment