راجہ افتخار ایوب کا نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی دہنماء راجہ افتخار ایوب خان نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارت دلانے کے لیے اقدامات کرے تاکہ تعمیر وترقی کے اثرات نچلی سطح پر عوام تک پہنچیں۔ بلدیاتی نمائندے عوام کی عزت نفس کی بحالی اور تعمیر ترقی کے لیے اپنا بھر پور کردار اداء کریں۔ حکومتی فنڈز کے ساتھ ساتھ عوام کے تعاون سے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے منصوبہ بندی کریں۔ وہ گزشتہ روز دھیرکوٹ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام نو منتخب کونسلر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔پاکستان مسلم لیگ دھیرکوٹ کے زیر اہتمام گزشتہ روز نو منتخب ممبران ضلع کونسلرز، چئیرمین و وائس چئیرمین یونین کونسل و ٹاون اور لوکل کونسلر و لیڈی کونسلر اور یوتھ کونسلر ک اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت راجہ اشراف خان صدر مسلم لیگ ن نے کی جبکہ تقریب سے راجہ افتخار ایوب خان کے علاوہ سابق امیدوار اسمبلی راجہ فیصل آزاد راجہ عابد علی عابد، راجہ محمود خان، راجہ سہراب خان، چئیر مین ٹاون راجہ ظہور خان, وائس چیئرمین راجہ فیصل حیات خان، پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ شبیر خان ، لیڈی کونسلر، شازیہ آزاد، کشور آمین، عظمی جلیل، راںیعہ حنیف ، یونین کونسل ملوٹ کے چئیرمین محمد ناصر ، راجہ نئیر اشراف خان، راجہ اشتیاق خان، راجہ عمران طارق، عدنان ہاشمی، راجہ ضغیر خان راجہ تصدق خان سمیت دیگر مسلم لیگی کارکنوں خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ افتخار ایوب خان نے کہا کہ نو منتخب کونسلر پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہو گئی ہیں۔ منتخب نمائندے عوام کی عزت نفس کی بحالی اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے بھر پور کوشش کریں۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو دھیرکوٹ میں بڑی کامیابی ہوئی ہے اور سیاست کا تسلط ٹوٹ گیا ہے جنرل الیکشن میں بڑی کامیابی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا کر حصہ لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تلخیاں بھولا کر جنرل الیکشن کی تیاری کریں۔ پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا۔ عمران خان ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ہماری قیادت نے اپنے سیاسی مستقبل کو خاطر میں لائے بغیر ملک کے استحکام کے لیے بھر پور کوشش کی ہے۔ جس پر ہم اپنی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے عوام کے لیے موقع ملا ہے کہ وہ نچلی سطح پر اپنے نمائندوں کا انتخاب عمل میں لا کر اپنی تعمیر و ترقی کی بنیاد رکھیں۔ حکومت آزاد کشمیر منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات بھی دے تاکہ یہ عوام کی خدمت کر سکیں۔

Comments (0)
Add Comment