آزاد کشمیر میں انگریز زبان کے اساتذہ کرام کیلئے 10ہفتے کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر انگریزی زبان کے اساتذہ کرام کے لیے دس ہفتے کے تربیتی ورکشاپ کی شاندار افتتاحی تقریب راولاکوٹ میں منعقد ہوئی TEA پروگرام ایلومنا 2022کی ٹرینر ثوبیہ فاروق جنہوں نے کشمیر کے اساتذہ کے لیے TEA small Grant جیتا دسمبر 2022 میں امریکا کی یونیورسٹی نیبراسکا کے پروگرام کے ذریعے سیکھے گئے جدید تدریسی تکنیک اور تدریسی طریقوں کی عکاسی پر تدریسی پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کیااس تربیت کو علاقائی زبان کے دفترچRELO پاکستان نے فنڈ کیا تھا اور یہ ویژن بلڈنگ فیوچر کے زیر اہتمام تھا سرکاری ونجی دونوں شعبوں کے اساتذہ نے اس پروگرام میں شرکت کے لیے درخواست دی تھی بیس اساتذہ کو انٹرویو کے بعد منتخب کیا گیا تھا 60 گھنٹے کے تربیت کے دوران اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں سے واقفیت کروائی گئی پروگرام آفیسر ویژن بلڈنگ فیوچر دعا مجیب نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کیڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ محترمہ شہناز شاہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اشفاق جبالی ڈاٹریکٹر ویژن سکول سسٹم راولاکوٹ عابد خان پرنسپل آر ایم سی عطیہ لطیف اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی مقررین نے ٹرینر ثوبیہ کو ایسی منفردتربیتی سیشن کے انعقاد پر مبارکباد دی انہوں نے راولاکوٹ کے اساتذہ کرام کو یہ موقع فراہم کرنے پر آر ای ایل او اور وی بی ایس کا بھی شکریہ ادا کیا دعامجیب نے ثوبیہ فاروق کو سرٹیفکیٹ اور اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا اس موقع پر ثوبیہ فاروق کا کہنا تھاکہ انہوں نے اس تجویز کو قبول کیا اور اپنے علاقے کے اساتذہ کو تربیت دینے کا موقع دیا اس موقع پر ٹریننرز نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا آخر میں شرکاء کو سرٹیفکیٹ اور سفری الاؤنس سے بھی نوازا گیا

Comments (0)
Add Comment