دبئی (بیورورپورٹ ) مسلم لیگ ن کھوئی رٹہ آزاد کشمیر کے رینما و سابق مسلم لیگی امیدوار کونسلر چوہدری خان ملک خان کالس کے اعزاز میں چوہدری جہانگیر گورسی اور چوہدری محبوب کالس کی جانب سے عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خان ملک خان کالس نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی کشتی اب ڈوب چکی ہے ناچ گانے والی عوام ہی اس کو سپورٹ کر رہی ہے۔ دشمن عناصر اس کو ہوا دے کر اپنے عزائم حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ عمران خان قانون کی عملداری سے عملی طور پر منحرف ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم کو چایئے تھا کہ وہ اسے 5 سال پورے کرنے دیتے تاکہ اس کو آکسیجن نہ ملتی۔ انھوں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھوئی رٹہ یونین کونسل بھیال سے پی ڈی ایم کے امیدوار چوہدری نواز واضح برتری کے ساتھ آگے تھے مگر نتائج کی تبدیلی کا سلسلہ شروع ہوا اور وزراء کی ملی بھگت سے نتائج کو بدل دیا گیا۔ ہم جیتنے والے امیدوار کی آبائی سیٹ سے کونسلر کی سیٹ جیت گئے۔ انھوں نے اپنے میزبانوںچوہدری جہانگیر گورسی۔ چوہدری محفوظ کالس۔ چوہدری جمیل گورسی۔ چوہدری محبوب کالس۔ چوہدری شوکت گورسی۔ چوہدری قیوم کالس۔ چوہدری شکیل گورسی۔ چوہدری اسنین ندیم گورسی۔ چوہدری آصف گورسی۔ چوہدری سیلمان سمیت تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔