مدرسہ جامعہ حنفیہ اشاعت العلوم رنگلہ کے زیر اہتمام سالانہ تقریری مقابلہ ودستار فضیلت کانفرنس کاانعقاد

رنگلہ (راجہ عثمان سلیمان)مدرسہ جامعہ حنفیہ اشاعت العلوم رنگلہ کے زیر اہتمام سالانہ تقریری مقابلہ ودستار فضیلت کانفرنس کاانعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت وائس چئیرمین لوکل کونسل رنگلہ قاری محمد ادریس نے کی اس کانفرس کے مہمان خصوصی مدیر جامعہ انوار العلوم دہیرکوٹ شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اعجاز تھے جبکہ اس کانفرنس مہں معروف ثناء خواں مصطفیٰ بلبل کشمیر سید اعجاز حسین شاہ کاظمی نے بھی شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیااس کانفرس میں مدرسہ ہذا کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلے ہوئے بچوں نے محتلف موضوعات پر تقاریرکی جن میں عظمت قرآن ختم نبوت کے عنوانات پر بھی شامل تھے جبکہ بارگارہ رسالت میں نعت رسول مقبول صحابہ و اہلبیت کی شان میں نظمیں پیش کیں۔

اس موقع پر عوام علاقہ اور بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں۔شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوے مولانا سلیم اعجاز کا کہنا تھا کہ یہ مدارس امت کے محسن ہیں۔ہمیں جہاں دیگر امور پر مقابلے کا رحجان پیدا کیا ہے وہیں قرآن وحدیث کے علم کا بھی مسابقہ ومقابلہ ہونا چاہیے ۔میں اس مدرسہ کے منتظمیں معلمیں اور ان بچوں اور انکے والدین کو سلام۔پیش کرتا ہوں ۔اس مدرسہ میں اس وقت طلباء کی تعداد زیادہ اور یہاں پر جگہ کم ہے جس طرح یہاں یہ خوبصورت مسجد کے لیے آپ اہل علاقہ نے قربانی دی اسی طرح مدرسہ کی عمارت کے لیے بھی قربانی دیں ۔اس موقع مولانا کا مزید کہنا تھا کہ یہ قرآن کا اعجاز ومعجزہ کہ یہ کم ہے کہ ان ننھے منھے بچوں کے سینوں میں قرآن کی نعمت ہے اللہ پاک ان کو عمل کی توفیق دے

۔اس موقع پر ادارہ کے منتظم اعلی مولانا شمس العارفین نے خطاب میں ادارہ کے مسائل اور دیگر امور پر شرکاء محفل کو بتایا ان کا مزید

کہنا تھا کہ مولانا خورشید انور کے لگایا ہوا پودا تناور درخت بن گیا ہے اس کے لیے آپ کا تعاون رہا اور رہے گا اس موقع پر تقریب سے صدر تقریب قاری ادریس مولانا اسد الرحمان مولانا قاری منیب الرحمان قاری رئیس حافظ عتیق الرحمان ودیگر نے خطاب کیا جبکہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مولانا شمس العارفین اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ۔اور کہا کہ مولانا کی خدمات اس علاقے کے لیے مثالی ہیں اس موقع پر وفاق المدارس کے امتحانات وادارے کے امتحانات میں نمایاں نمبرات لینے والوں کو انعامات تقسیم کیے اور شیلڈ پیش کی گئ سٹیج سیکرٹری کےفرائض مولانا اسد الرحمان نے ادا کیے جبکہ حافظ عبید اشفاق نےتلاوت کلام مجید کی سعادت حاصل کی جبکہ قاری وقار احمد نے بارگاہ رسالت میں گلہاے عقیدت پیش کی

Comments (0)
Add Comment