لوبر ڈھولبن لنک روڈ منصوبے کا افتتاح ‘سردار عتیق کے خصوصی تعاون سے ایک کروڑ چالیس لاکھ کی خطیر رقم فراہم

ارجہ(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد نے لوبر ڈھولبن لنک روڈ کے لیے ایک کروڑ چالیس لاکھ کی خطیر رقم کامنصوبہ دیا جسکا افتتاح چیئرمین یونین کونسل چوڑ راجہ مدثر ارشاد نے اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ سابق امیدوار لوکل کونسل مفتی محمد رضوان ممبر لوکل کونسل وارڈ چچھری ارجہ چوہدری کلیم لطیف ایڈووکیٹ ،سابق ممبر لوکل کونسل راجہ سلیم خان ,سابق صدر مسلم کانفرنس راجہ میر خاں ،راجہ صیاد خاں ،راجہ شریف خان ،عمر حیات ،راجہ آزاد خان معروف صحافی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آصف صیاد راجہ شہادم خان راجہ شمیم ٹھکیدار دولت عباسی اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چیرمین یونین کونسل راجہ مدثر ارشاد نے سابق وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اس خطیر رقم کے فنڈ کی منظوری پر ہم شکر گزار ہیں کہ انھوں نے کمال مہربانی سے لوبر ڈھولبن روڈ کی منظوری دی صرف یہی روڈ نہیں بلکے حلقے کہ جملہ پختہ روڈ کا کریڈٹ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کو جاتا حلقے کی جملہ تعمیر ترقی کے پس منظر میں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس اور سردار عتیق احمد خان کا کلیدی کردار رہا ہے مسلم کانفرنس کے کارکن مبارک کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی جماعت اور قیادت کیساتھ استقامت کا مظاہرہ کیا اس موقع پر سابق امیدوار لوکل کونسل مفتی رضوان نے بھی اس منصوبے کی منظوری پر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا شکریہ ادا کیا

Comments (0)
Add Comment