مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) کوہالہ مظفرآباد روڈ پر ایک خاتون اور مرد کی جانب سے لفٹ لینے کے بہانے کار سوار کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش ناکام ‘عوام کاخاتون اور نوجوان پر تشدد ‘پولیس کے حوالے کردیا ‘تفصیلات کے مطابق عوام نے کوہالہ مظفرآباد روڈ پر ایک خاتون اور مرد کی جانب سے لفٹ لینے کے بہانے کار سوار کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی ‘کار سوار مزاحمت کرنے پر زخمی مظفرآباد عوام کی جانب لوٹنے کی کوشش کرنے والے مرد اور عورت کو پکڑ کر زدو کوب پولیس کے حوالے کر دیااس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ راشد حبیب نے بتایا کہ واقعہ کوہالہ مظفرآباد شاہراہ پر بسناڑ کی قریب پیش آیا‘ملزمان نے سڑک کے کنارے موٹر سائیکل کی خرابی کا بہانہ بنا کر کار سوار سے لفٹ لی موقع پاکر کارمیں سوار بچی پر تیز دھار آلہ رکھ کر لوٹنے کی کوشش کی ‘مزاحمت پر کار سوار پر حملہ کر کے زخمی کر دیا گیاسڑک کے کنارے راہ گیروں نے مداخلت کر کے ملزمان کو پکڑ کر زدو کوب کیا ‘پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا