پیپلزپارٹی عوامی امنگوں کی امین جماعت ‘وسطی باغ کی عوام ضیاالقمر کی جیت کو یقینی بنائیں‘سردار ذوالفقار

باغ ،(لیڈنگ نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے ملک کے لیے اس جماعت کی قربانیاں لازوال ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری کا آزادکشمیر کا دورہ اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سے اچھا پیغام گیا ہے ۔پیپلزپارٹی عوامی امنگوں کی امین جماعت ہے وسطی باغ کی عوام ضیاالقمر کی جیت کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ہاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کی ۔ان کا مزید کہنا تھا پیپلزپارٹی کی قیادت کارکنوں کی ملک کی سلامتی استحکام اور جمہوریت کے لیے کراچی تا کشمیر تک قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ ہے ۔ملک کو آئین دینا دنیا میں ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کےلیے ایٹمی قوت بنانے کےسفر کا اغاز یہ تمام کارنامے ہیں جو پاکستان پیپلزہارٹی کا اعزاز ہے غریب کی محکوم طبقہ کی آواز کو اس جماعت نے بلند کیا پسے ہوے طبقات کو اوپر لایا ۔سردار ذوالفقارعلی خان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو پاکستان یا آزادکشمیر میں جب بھی اقتدار ملا انہوں۔ نے ڈیلیور کیا ماضی میں جب پیپلزپارٹی کی آزادکشمیرمیں حکومت تھی تو سردار قمر الزمان نے مثالی اقدامات کیے اور آزادکشمیر کے اندر پی پی حکومت نے جو تعمیر و ترقی کی اس کی مثال نہیں ملتی آزادکشمیر چاروں صوبوں اور جی بی میں جلد جیالوں کی حکومت ہوگی ۔بلاول بھٹو زرادری کی بہترین خارجہ پالیسی کی بدولت ملک میں حالات بہتر آرہے ہیں کشمیر ایشو پر ہرفورم میں اس نوجوان نے کشمیریوں کا مقدمہ جاندار انداز میں لڑا جس ہر ہم۔ شکریہ ادا کرتے ہیں ۔دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھانےکے لیے بہترین حکمت عملی بلاول کی قابلیت کامنہ بولتا ثبوت ہے

Comments (0)
Add Comment