کراچی (لیڈنگ نیوز )مشتاق مہناس بھاری اکثریت سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کریں گے ن لیگ ہی ملک کو ان چیلنجز سے نکال سکتی ہے مشتاق مہناس ہی حلقہ کی تعمیر ترقی کی اہلیت رکھتے ہیں حلقہ وسطی باغ کے لوگ تعمیر وترقی کے نشان شیر ہر مہر لگا کر اپنےقائد کی جیت کویقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر سندھ زون کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار صغیر خان نے کراچی سے باغ روانگی سے قبل اخباری نمائندوں کےساتھ گفتگو میں کیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم مشتاق مہناس کی انتخابی مہم کو بھرہورا انداز سے چلائیں گے اور دو جون کو قائد کی بیٹی مریم۔نواز اور جملہ قیادت کو شہیدوں غازیوں کی سرزمین باغ آمد پر شیان شان استقبال کریں گے سردارصغیر خان کا کہنا تھا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانےکا سہرا قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف کو جاتا ہے س طرح آزادکشمیر حکومت کو ان کے انتظامی ومالی اختیارات کی واپسی موٹرویز کا جال سی پیک منصوبے کو۔عملی جامہ پہنانا ملک سے بےروزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا توانائی کے بحران کو ختم کرنا ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانا ملک کے اندر خوشحالی لانا یہ وہ تاریخ ساز اقدامات تھے جن کو دیکھ کر مخالفین نے میاں۔محمد نوازشریف کیخلاف سازش کی گئ ۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کے استحکام کے لیے اپنی سیاست کو داو پر لگایا مشکل فیصلے کیے جن کی وجہ سے ملک ڈیفالٹر ہونے سے بچایا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم۔انشااللہ راجہ مشتاق مہناس کی انتخابی مہم ڈور ٹو ڈور چلائیں گے قائد لا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔اور جلد پاکستان کے چاروں صوبوں وفاق جی بی اورکشمیر میں بھی حکومت ن لیگ کی ہوگی ۔سردار صغیر نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی قیادت تنظیم سازی کے حوالہ سے اقدامات کرے کراچی سمیت پاکستان بھر میں مقیم۔کمیونٹی کارکنان سے باہمی مشاورت کی جاے ہمارا مطالبہ ہے کہ تنظیم سازی میں سردار شیراز خان کو پارٹی کا مرکزی عہدہ دیا جاے اور انکی ایڈجسٹمنٹ کی جاے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کو پاکستان میں مقیم کشمیری کمیونٹی میں منظم وفعال کیاپارٹی کے لیے انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا