مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان ایک نڈر بے باک سیاسی لیڈر ہیں ان کی ریاست کے لیے خدمات قابل۔تحسین ہیں انہوں۔نے بطور وزیراعظم ریاست کے وقارکو بلند کیا اور ہرفورم میں کشمیریوں کا مقدمہ جاندار طریقے سے لڑاایسی شخصیات نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی کارکن راجہ ثاقب غفور نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کامزید کہنا تھا کہ انہوں کے اندرون وبیرون ممالک کشمیریوں کا مقدمہ جاندار انداز میں لڑا ان کی وزارت عظمی سے قبل کشمیریوں کے شناخت کشمیری پرچم سے کوئی واقف نہیں تھا لیکن انہوں نے کشمیری جھنڈے کو اہمیت دی اور گلی گلی محلے محلے اس ہرچم کی شناخت کروائی انہوں نے مرکز میں اپنی پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود ان سے ریاستی حکومت کو بااختیار بنانے کے لیے تیرھویں ترمیم کو کامیاب کروایا اور اب جبکہ اس ترمیم کے خاتمے کے لیے کوشش ہورہی ہے لیکن یہ مرد مجاہد اس کے سامنے کھڑا ہے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ اس وقت تک ریاست میں جتنے حکمران آئے سب سے مثالی حکومت قائد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہے انہوں نے کشمیریوں کے موقف کو ہر فورم میں بلند کیا تحفظ ناموس رسالت وتحفظ ناموس صحابہ کے بل منظور ہوے این ٹی ایس کا قیام پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات ریاست کے اندر نظام انصاف میں آصلاحات جیسے قابل تحسین قانون سازی ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف میں موجود رہے گئ ۔راجہ ثاقب غفور کا مزید کہنا تھا کہ اہل۔کشمیر اس عظیم لیڈر کی عزت واحترام میں کسی قسم۔کی کمی نا انے دیں یہ شخص سیاسی حوالوں سے ہو انتظامی حوالوں سے کھل کر بات کی خواہ مرکز میں اس کی اپنی جماعت کی حکومت کیوں نا ہو پھر پاکستان کے ہر فورم میں دنیا بھر میں کشمیر کے مسلے کو حل کروانے کے لیے کشمیریوں کواگے لانے کا مطالبہ رکھا کہ وہ اپنا مسلہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔اور کشمیری اس مسلہ کے فریق ہیں انہیں موقع دیا جاے کہ وہ دنیا کے سامنے اپنا مقدمہ رکھیں