راجہ منصور خان کے والد حاجی راجہ گلزار احمد انتقال کر گئے ‘آبائی قبرستان میں سپردخاک

کٹکیر کھاوڑہ(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ منصور خان کے والد محترم حاجی راجہ گلزار احمد انتقال کر گٸے انکی نماز جنازہ انکے آباٸی گاٶں جاگیر کٹکیربالا میں ادا کر دی گٸی۔ نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبداالقیوم نیازی،سابق امید وار اسمبلی عامر نذیر، سابق ممبر کشمیر کونسل و رہنما مسلم لیگ ن راجہ افتخار ایوب ،مسلم لیگ ن حلقہ کھاوڑہ کے رہنما راجہ پرویز مجید، پیر طریقت اعتزاز احمد چشتی،پی ٹی آٸی رہنما راجہ شجاعت،راجہ وقار نذیر ،سردار ماجد رشید ،صدر بزم چشتیہ آزاد کشمیر راجہ ارشد،سابق چیرمین مظفرآباد راجہ لطیف خان،راجہ مستانہ خان،راجہ خورشید حمید ، سنیٸر صحافی راجہ اعجاز نذیر ،راجہ محمد علی سمیت، مختلف محکمہ جات کے سیکٹریر صاحبان، وکلا ،صحافی سول سو ساٸٹی سمیت عوام علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیرمین معاٸنہ عمل درآمد کمیشن و سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ منصور خان کے والد محترم معروف سماجی شخصیت حاجی راجہ گلزار احمد انتقال کر گے۔ انکی نمازہ جنازہ میں سیاسی جماعتوں اور سماجی شخصات کے رہنماٶں سمیت سول سو ساٸٹی اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے راجہ منصور خان اور انکے بھاٸیوں اور جملہ لواحقین سے تعزیت کی۔مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا حاجی صاحب ایک نیک سیرت سماجی شخصیت تھے۔انہوں نے بھرپور زندگی گزاری اس موقع پر مرحوم حاجی گلزارا حمد کی سماجی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

Comments (0)
Add Comment