اسلامی جمعیت طلبہ دھیر کوٹ کے زیر اہتمام بوائز ڈگری کالج میں کیرئیر کونسلنگ کی تربیتی ورکشاپ

باغ(نمائندہ خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ دھیر کوٹ کے زیر اہتمام بوائز ڈگری کالج دھیرکوٹ میں کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں دھیرکوٹ وگردونواح سے مختلف سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس تربیتی سیشن میںمعروف کیرئیر کونسلر و سابق رکن جمعیت یوسف الماس , سابق رکن جمعیت و معروف بزنس مین ذوالفقار عباسی ٫ڈپٹی مینیجر ایجوکیشن ریڈ فاونڈیشن ریجن باغ اختر حمیداور مختلف اداروں کے سربراہان نے شرکت کی

۔یوسف الماس نے طلبہ وطالبات کو کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے تفصییلی سیشن تین مراحل پر مشتمل تھا پہلے مرحلے میں طلبہ

وطالبات کو کیرئیر کونسلنگ اور اسکے اغراض ومقاصد کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی ان کو بتایا گیا کہ انسان کی زندگی میں اور اسکا کیرئیر بنانے میں کونسلنگ کا کردار کتنا اہم ہے۔ اپنے کیرئیر کے دوران رونما ہونے والے مشاہدات اور تجربات کا ذکر کرتے ہوئے یوسف الماس کا کہنا تھا کہ طلبہ وطالبات کو اپنی دلچسپی کے مطابق مضامین کا انتخاب کرنا چائیےاسکے بعد دوسرے سیشن میں کیرئیر کونسلر یوسف الماس نے کیرئیر کے انتخاب اور اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے طلبہ وطالبات کا جائزہ بھی لیا۔

جسمیں طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔جبکہ تیسرے سیشن میں طلبہ وطالبات کو کونسلر سے اپنے کیریئر سے متلعق سوالات کرنے کا موقع دیا گیا جسمیں طلبہ وطالبات نے بھرپور شرکت کی کیرئیر کونسلر یوسف الماس نے بچوں اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔ اختتامی سیشن سے ذوالفقار عباسی نے بچوں سے تفصیلی خطاب کیا

اور طلبہ وطالبات کو کیرئیر بنانے کے حوالے سے رہنمائی دی۔ اور ان کو زندگی میں آگے بڑھنے اور اچھا انسان بننے کے حوالے سے

مفید مشورے اور ہدایات بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورحاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ وطالبات ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سے متعلقہ مضامین کا انتخاب کرکے ہی اپنی زندگی اور کیرئیر کو بہتر بنا سکتے ہیں۔اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ دھیرکوٹ راجہ مشرف فیض نے خصوصی خطاب کیا اور طلبہ وطالبات کو جمعیت طلبہ کی تاریخ اسکے کردار٫ اسکی اہمیت اور اجتماعیت اور اسکے اغراض ومقاصد کے حوالے سے آگاہی دی طلبہ کو اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا اسلامی جمعیت طلبہ کردار اور افکار کی تربیت کے ساتھ ساتھ خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے اور درست سمت دینے کا عملی مظاہرہ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نے مہمانان خصوصی اور شرکاء تقریب کا بھی شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی ریجنل منیجر ریڈ فاؤنڈیشن ریجن باغ اختر

حمید نے اپنے خطاب میں کیرئیر کونسلنگ کو عہد حاضر میں طلبہ وطالبات کے لیے ایک لازمی اور ضروری امر قرار دیتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کوشاندار سیشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے معزز مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض معتمد اسلامی جمعیت طلبہ دھیرکوٹ احتشام الحق عباسی نے سر انجام دیے۔ آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ کیرئیر کونسلنگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی

۔ سیشن میں شامل ہونے والے شرکاء نے اسلامی جمعیت طلبہ دھیرکوٹ کے ناظم مشرف فیض اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور

امید ظاہر کی کہ اسلامی جمعیت طلبہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی طلبہ وطالبات کی بہتری کے لیے سیمینار اور تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے گی اور نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات٫ اقدار ٫ اور روایات کے ساتھ جڑے رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

Comments (0)
Add Comment