اسپرنگ فیلڈ سکول اینڈ کالج باغ کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ کا انعقاد

باغ (بیورورپورٹ)آزاد کشمیر اسپرنگ فیلڈ سکول اینڈ کالج باغ کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ کا انعقاد کیا گیاجس میں باغ اور گردونواح کے مختلف سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مقابلہ میں حصہ لیا

۔MCQ’S طرز کا یہ ٹیسٹ Concept based تھامقابلے کے اس امتحان میں تابندہ خورشید نے پہلی پوزیشن ،احمد علی نے دوسری،رینم بنارس نے تیسری ،کشمالہ ساجد نے چوتھی ، نصرت شاہین نے پانچویں ،انفعال فصیح نے چھٹی ،معصومہ الطاف اور مریم ناصر نے ساتویں ،ایمن امجد نے آٹھویں ، صبغی عاشق نے نویں اور کائنات امتیاز نے دسویں پوزیشن حاصل کی ۔

مقابلے میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات جنہوں نے پہلی دس پوزیشنز حاصل کیں ان میں کیش انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے جبکہ 60 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرنے والوں کو میرٹ سرٹیفکیٹ دینے گئے ۔ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ کی پہلی دس پوزیشن کے لئے سال اول و دوم میں اسکالرشپ کی مد میں لاکھوں روپے دینے کا اعلان کیا گیا ۔

والدین و طلباء وطالبات نےاس منفرد تعلیمی سرگرمی کے اقدام کو سراہاآخر میں اسپرنگ فیلڈ سکول اینڈ کالج باغ کے پرنسپل خالد کھوکھر نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کا اس منفرد تعلیمی مقابلے میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔پرنسپل ادارہ نےاس سرگرمی کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے بچوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور مقابلہ کےامتحانات کے لئے ان کا اعتماد بڑھتا ہے۔ان شاءاللہ ادارہ ہذا میں اس طرح کی سر گرمیاں جاری رہیں گی ۔

Comments (0)
Add Comment