ہٹیاں بالا(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے نوگراں میں چیتے نے مدرس شوریز خان کے رہائشی گھر میں گھس کر قربانی کے لیے لائے گئے بکرے اور ایک بکری پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا،گھرمیں مقیم تمام افراد معجزانہ طور پر بچ گئے چیتے کے گھر میں گھسنے کے باعث پورے علاقے میں شدید خوف وہراس پیدا ہو گیا جہلم ویلی بھر کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کے آبادیوں میں گھسنے اور عوام کے مال مویشیوں کو ہلاک کرنے اور فصلوں کو تباہ کرنے کی درجنوں اطلاعات سامنے آنے کے باوجود محکمہ وائلد لائف کے ذمہ داران و اہلکار خاموش تماشائی بن گئے اس سے قبل بھی چیتے،شیروں نے جہلم بھر میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی جانوروں کو ہلاک کیا متعدد بار نام نہاد محکمہ وائلڈ لائف کے نااہل ذمہ داران کو عوام کی جانب سے آگاہ کیا گیا کیا مجال کسی کے کانوں پر جوں تک رینگی ہو آئے روز جنگلی جانوروں نے شہریوں کا نقصان کرنا شروع کر رکھا ہے عوام نے وزیر اعظم،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے جن کی نااہلی کی وجہ سے آئے روز لوگوں کے قیمتی جانور جنگلی جانوروں کا شکار بنتے ہیں اور محکمہ ستو پی کر سویا ہوا ہے ۔۔۔۔