ہٹیاں بالا( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ پولیس چکار کی حدود ،یونین کونسل سلمیہ کے گاؤں کوٹ گجراں کے جنگل میں گھات لگائے مسلح ڈاکوؤں کاسدھن گلی مویشی منڈی سے گھر آنے والے دو نوجوانوں پر حملہ،وحشیانہ جسمانی تشدد کرنے کے بعد گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کے قیمتی موبائل لے کر فرار،تھانہ پولیس چکار میں متعدد چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب کوٹ گجراں ڈکیتی اور تشدد واقعہ کے خطرے ناک ڈکیتوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گرفتاری کے لیے چھاپے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سلمیہ کے رہائشی چوہدری رشید اور سہیل نامی شخص سدھن گلی قربانی کے لیے مویشی لینے گئے اور انھیں کوئی مناسب قیمت پر جانور نہ ملا تو واپسی پر چند بدنام زمانہ ڈاکوؤں نے اچانک چھپ کر ان پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا،سر عام اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ڈنڈوں کے وار سے رشید اور سہیل کو شدید زخمی کر دیا دونوں جب تشدد سے بے ہوش ہو گئے تو مویشی خریدنے کے لیے زخمیوں کے پاس موجود ایک لاکھ پچاس ہزار نقدی رقم اور اور ایک لاکھ مالیت کے دو موبائل فون لیکر ملزم فرار ہو گئے ملزمان میں چوہدری احسن،محسن،اسامہ، پسران چوہدری میر اکبر مرحوم،عادل،نادر پسران چوہدری محمود اور ان کےوالد چوہدری محمود شامل ہیں قبل ازیں بھی اندراسیری میں مختلف وارداتوں میں گھروں. سےدیگچے،مرغے،بکریاں،استری،ٹی وی چوری کے واقعات ہوئے،عوام علاقہ ان ملزموں سے تنگ آچکے ہیں واقعہ میں زخمی ہونے والے رشید اور سہیل کو زخمی اور بے ہوشی کی حالت میں چکار تھانہ پہنچاگیاجہاں پر نامزد ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے سہیل اور رشید کے لواحقین نے چکار انتظامیہ کے فوری تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے انصاف کی اپیل اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔