شہر اقتدار مظفرآباد کی مصروف ترین شاہرات پر ذہنی معذور، پاگل افراد کی بھرمار،

مظفرآباد(نامہ نگار) شہر اقتدار مظفرآباد کی مصروف ترین شاہرات پر ذہنی معذور، پاگل افراد کی بھرمار، ننگے بدن اور ہاتھوں میں پتھر ڈنڈے، کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے، شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سے کاروائی کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد کی مصروف ترین شاہرات بینک روڈ، کچہری روڈ، اولڈ سیکرٹریٹ، شوکت لائن، علامہ اقبال برج سے متصل علاقہ، مدینہ مارکیٹ سمیت بینک سکواٸر اپرچھتر کے علاقہ میں پاگل ذہنی معذور افراد کی بھرمار نے عام لوگوں سمیت راہگیروں خاص کر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو شدید ہراسگی کا شکار کر رکھا ہے، یہ پاگل افراد ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر اٹھا کر لوگوں کی طرف حملہ آور ہوتے ہیں، کبھی گاڑیوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں، اکثریت ننگ دھڑنگ ہو کر سڑکوں پر نازیبا حرکات بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں، شہری حلقوں سمیت سول سوسائٹی نے انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے پاگل زہنی معزور افراد کو پکڑ کر ہسپتالوں کے حوالے کیا جائے تاکہ کسی بھی خطرناک سانحہ سے محفوظ رہا جا سکے#

Comments (0)
Add Comment