مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)مون سون کی بارشیں حلقہ دو لچھراٹ کے گاوں جھنڈگراں بالا کی مین سڑک کئی روز سے بند عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار عوام کئی کئی گھنٹے پیدل سفر کرنے پر مجبور عوام علاقہ کے گھروں میں راشن بھی ختم ہو گیا کئی روز سے بند سڑک بحال نہ ہو سکی عوام علاقہ نے اپنی مددت اپ کے تحت سڑک کھولنے کے لیئے کام شروع کر دیا،تفصیلات کے مطابق حلقہ دو لچھراٹ کے گاوں جھنڈگراں بالا کی مین سڑک مون سون کی بارشوں کے باعث بند ہوئی جو ابھی تک بحال نہ ہو سکی عوام علاقہ نے اپنی مددت آپ سے سڑک کھولنے کا آغاز کر دیا گاوں جھنڈگراں میں اس وقت سڑک بند ہونے کے باعث لوگوں کا شہر سے ذمینی رابطہ کٹ چکا ہے جس کے باعث گھروں میں اس وقت کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہو چکا ہے گھنٹوں پیدل سفر کر کے شہر پہنچنے والیعوام علاقہ دو دن کاپیدل سفر کر کے واپس گھر پہنچتے ہیں جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں محکمہ کی جانب سے سڑک کو بحال کرنے کے لیئے کسی بھی قسم کے اقدمات شروع ابھی تک نہیں ہو سکے،جس کے باعث لوگوں نے اپنی مددت اپ سے سڑک کھولنے کے لئے کام شروع کیا ہے حلقہ کی اعوام کا کہنا ہے مون سون سے سڑک میں جگہ جگہ لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے مین روڈ بند ہے ابھی تک محکمہ کی طرف سے سرڑک بحال کرنے کے لیئے کوئی اقدامات نہیں کیئے گئے اعوام علاقہ نے تنگ آکر خود کام شروع کیا مگر سڑک بحال کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں اعوامہ علاقہ نے کہا کے ہم نے محکمہ شاہرات کو کئی مرتبہ توجہ دلائی ہئے مگر محکمہ کی جانب سے کسی بھی قسم کے کام کا اغاز نہیں کیا گیا ہمارے گھروں میں فاقے پڑنے کا خطرہ ہے کیونکے گھروں سے اس وقت کھانے پینے کا سامان ختم ہو چکا ہے بچوں کے سکول کی چھٹیاں میں ختم ہونے کے قریب میں اگر سڑک کو بحال نہ کیا گیا تو بچوں کا لیئے بھی مشکلات ہیں،لینڈ سلائیڈنگ مسلسل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے عوام علاقہ کے گھروں کء بھی شدید خطرہ ہے کئی گھر ایسے ہیں جو لینڈ سلائیڈنگ کی ذد میں ہیں محکمہ شاہرات کی زمہ دران نوٹس لیں اور گاوں جھنڈگراں کی میں سڑک کی بحالی کے لیئے اقدامات کریں،گاوں جھنڈگراں بالا کی اعوام نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کے مون سون کی بارشوں سے بند ہونے والی مین شاہرات کو فوری نوٹس لیا جائے اور متعلقہ محکمہ کو ہدائت دی جائیں تا کہ گاوں کی سڑک بحال ہو سکے