یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے عوام کو سبسڈی انراخ پر آٹا،چینی اور گھی کی ترسیل،ٹاہلی منڈی سٹور سب پر بازی لے گیا

مظفرآباد(نامہ نگار)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے عوام کو سبسڈی انراخ پر آٹا،چینی اور گھی کی ترسیل،ٹاہلی منڈی سٹور سب پر بازی لے گیا،انچارج یوٹیلٹی سٹور ٹاہلی منڈی افتخار احمد عوامی خدمت میں ہیش پیش،شدید عوامی شکایات کے بعد سابق انچارج سٹور کو تبدیل کر دیا گیا،تین سبسڈی آٸیٹمز آٹا،چینی اور گھی آبادی کے تناسب سے مہیا کیے جاٸیں تو لوگوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہو گی،عوامی مساٸل کے پیش نظر سبسڈی آٸٹمز کی صاف و شفاف ترسیل کےلیے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملنے والی ہدایات کے مطابق لوگوں کی خدمت میں مصروف جدوجہد ہیں،عوامی حلقوں سمیت سول سوساٸٹی نے ٹاھلی منڈی یوٹیلٹی سٹور کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوۓ آبادی کے لحاظ سے سبسڈی آٸٹمز مہیا کرنے کا مطالبہ کر دیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں رہنے والے شہریوں اور قرب و جوار کےلوگوں کو زندگی کی بنیادی اشیا سمیت سبسڈی آٸٹمز جن میں آٹا،چینی،گھی کی بروقت فراہمی کے لیے درپیش مشکلات کو پس پشت ڈالتے ہوۓ سبسڈی آٸٹمز مہیا کرنا شروع کر رکھے ہیں،ٹاہلی منڈی کے مقام پر یوٹیلٹی سٹور انچارج بارے عوامی شکایت کے بعد اسے تبدیل کرتے ہوۓ اعلی تعلیم یافتہ نوجوان افتخار احمد کو ٹاہلی منڈی یوٹیلٹی سٹور پر تعینات کر دیا گیا ہے،جنہوں نے چارج سنبھالتے ہی عوامی خدمت کا بیڑہ اٹھا کر سبسڈی آٸٹمز کی شہریوں کو ترسیل شروع کر دی ہے ،گزشتہ روز انہوں نے انتہاٸی جانفشانی اور مستعدی سے مرد و زن کو آٹا چینی گھی مہیا کیا اور ادارے کو تفصیلی رپورٹ اور دیگر مشکلات سے بھی آگاہ کیا،اس موقع پر سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عوامی حلقوں کے اکابرین اور سول سوساٸٹی سمیت میڈیا کے نماٸیندگان بھی موقع پر موجود تھے،سبسڈی آٸٹمز خرید کرنے والے مقامی مرد و زن نے جن میں دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی نے یوٹیلٹی سٹور ٹاہلی منڈی کے انچارج اور انتظامیہ کے رویے کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ انچارج یوٹیلٹی سٹور افتخار احمد ایک باہمت صابر اور ایماندار نوجوان دکھاٸی دیتے ہیں جنھوں نے چند دن میں ہی ٹاہلی منڈی اور قرب و جوار کے رہنے والوں کے دل جیت لیے ہیں انھوں نے کہا ٹاہلی منڈی یوٹیلٹی سٹورسے آنے والے سبسڈی آٸٹمز کی مقدار میں اضافہ آبادی کو مدنظر رکھ کر کیا جاۓ تو تمام مساٸل کا خاتمہ ہو سکتا ہے اس کے باوجود انتظامیہ یوٹیلٹی سٹور ٹاہلی منڈی عوام کو ہرممکن سبسڈی آٸٹمز فراہم کرنے میں کوشاں ہے جو کہ خوش آٸیند ہے،اس موقع پر یوٹیلٹی سٹورز کے ریجنل انچارج راجہ ندیم و دیگر نے بھی سٹور پر سبسڈی آٸٹمز کا معاٸینہ کیا اور لوگوں کو فراہم کیا جانے والا سامان اور انتظامیہ کے رویوں کو چیک کیا،لوگوں کا کہنا تھاکہ یوٹیلٹی سٹورز کارپورشن مہنگاٸی کے اس دور میں اللہ کی جانب سے کسی نعمت متروکہ سے کم نہیں،یوٹیلٹی سٹورز بارے جھوٹ بے بنیاد قیاس آراٸیاں انہیں عوامی خدمت سے دور کرنےکی گھناونی سازش ہے جس کا مقابلہ عوام خود کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment