غازی آباد کے کمیشن مافیاگھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے ‘باغ کو پسماندہ رکھنے والوں کا محاسبہ کرینگے‘سردار ساجد اقبال

ارجہ(طاہر رشید سے)غربی باغ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت سردار ساجد اقبال نے کہا ہے کہ غازی آباد کے کمیشن مافیا،سکیم خور گوٹھنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے ہیں اب یہ عوام کے سامنے کھڑے ہونے کی جرت نہیں کر سکتے ہیں،یہ لوگوں کی گردنوں پر پاؤں رکھ کر ٹھیکوں کی لالچ دے کر لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کرتے تھے اب ایسا نہیں ہونے دیں گے، غربی باغ کو پسماندہ رکھنے والوں کا آئندہ الیکشن میں عوام ان کو اپنی آبائی سیٹ سے بھی فارغ کر دیں گے،عوام کا خون چوس کر کبھی فوج،پیپلزپارٹی اور کبھی مسلم لیگ ن کی بات کرتے ہیں اب ان کو سیاست کرنی ہے تو عوام کے پاس آنا پڑے گا،میں یونین کونسل چوڑ کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے ایک کروڑ 20لاکھ،گرلز اور بوائز سکول کی لیبارٹری کے لیے تین تین لاکھ روپے کے ساتھ اس گراؤنڈ کو تعمیر کرنے کا بھی اعلان کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ اب نوکریوں کے جھانسے نہیں چلیں گے میں اقتدار میں آکر قومی خزانے کو لوٹنے والوں کے پیٹوں سے اربوں کھربوں روپے نکالوں گا،غربی باغ آزاد کشمیر کا سب سے پسماندہ حلقہ ہے ساری زندگی اقتدار یہاں رہا لیکن یہاں کے عوام آج بھی پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل چوڑ میں ایک بڑے استقبالیہ جلسہ عام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کی صدارت سابق چیئرمین زکواۃ کونسل باغ بزرگ سیاسی رہنما راجہ میر حسین خان نے کی۔ جلسہ سے سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ عبدالرحمن،ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ سہراب ایڈووکیٹ،قاری صیاد فاروقی،راجہ نعیم انور،راجہ طاہر گلزار،راجہ فیض،سردار نذیر خان،عبدالغنی لون،راجہ اشتیاق ایڈووکیٹ،راجہ فیصل راجہ،عطاء الرحمن،راجہ شفیق،عبدالصمد،نیئر عباسی،عشفہ بیگم،ودیگر نے خطاب کیا،اس موقع پر سردار ساجد عباسی کو جہالہ سے سینکڑوں گاڑیوں موٹر سائیکلوں کے ایک بڑے جلوس کی صورت میں چوڑ لایا گیاجہاں عوام علاقہ نے معزز مہمان کو کندھوں پر اٹھا کر پنڈال میں لایا اور لوگوں نے کھڑے ہو کر تالیوں کی گونج میں استقبال کیا اور بھرپور انداز میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار ساجد اقبال نے کہا کہ آئندہ ہم غازی آباد والوں کو اپنے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلنے نہیں دیں گے،40سیٹوں والے اب ایک سیٹ اور آئندہ الیکشن میں وہ اس سے بھی فارغ ہو جائیں گے اب سیاست وہی کرے گا جو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گا،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں استحصالی ٹولہ بچ کر نکل گیا اب اس بار وہ کسی صورت نہیں بچ سکے گا، اب غربی حلقہ کا کسی کو سودا نہیں کرنے دیں گے ہم آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ہم ضرور کامیاب ہونگے،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلم کانفرنس 70سال سے غربی باغ کا استحصال کرتے رہے غربی باغ کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیامسلم کانفرنس اب ایک قصہ پارینا بن چکی ہے اب عوام ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے ہمیں ساجد اقبال جیسے ایک دیانتدار،دلیر،قابل،ہمدرد،عوام دوست،قائد مل چکے ہیں جو اپنی جیب سے سڑکیں،سکول،صحت کے مراکز،گراونڈ،یتیم بچوں کے تعلیمی وضائف دے رہے ہیں اور لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment