سردار عتیق کی قیادت میں متحد‘کشمیری جلد آزادی کا سانس لیں گے ‘ساجد گردیزی

ارجہ(نمائندہ خصوصی) مجاہداول سردار محمد عبدالقیوم خان کی مملکت پاکستان اور افواج پاکستان سے لازوال محبت کے مشن کو سردار عتیق احمدخان کی قیادت میں جاری و ساری رکھیں گے۔یوم نیلہ بٹ اسی تسلسل کا نام ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس یو اے ای کے سنئر رہنما سید ساجد گردیزی نے کیا انہوں نے کہا کہ مجاہداول سردار محمد عبدالقیوم خان نے کشمیریوں کو پاکستان اور افواج پاکستان کی محبت کا مشن دیکر درست سمت کا تعین کیا کشمیری عوام پاکستان اور افواج پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان کشمیریوں کی منزل کا ضامن ہے مجاہداول کے مشن کو ہم سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں جاری و ساری رکھیں گے۔مسلم کانفرنس کی قیادت نے روزاول سے کشمیریوں کو پاکستان سے محبت کا درس دیا مقبوضہ کشمیر کا بے کس بے سہارا مسلمان بھارتی ظلم کے آگے آج بھی پاکستان کا جھنڈا لیکر کھڑا ہوتا یہ سب مجاہداول کے دیے ہوئے نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان کا تسلسل ہے۔23اگست کو نیلہ بٹ کا جلسہ اسی مشن کا تسلسل ہے کشمیری عوام بہت جلد آزادی کا سانس لیں گے اور الحاق پاکستان کی شکل میں تکمیل پاکستان کا ایجنڈا مکمل ہو گا۔موجودہ نظریاتی انتشار کے دور میں مسلم کانفرنس کی کارکنان کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئ ہیں آج پیسے کی ریل پیل میں نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے انہیں غلط تاریخ سکھائ جارہی ہے پاکستان اور افواج پاکستان سے نفرت کا بیج بویا جارہا ہے ایسے حالات میں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور کارکنان مسلم کانفرنس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مجاہداول کے مشن پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت کے لازوال رشتے کو جنون و جذبے سے آگے پھیلائیں تحریک آزادی کشمیر کے مشن کو جاری ساری رکھیں

Comments (0)
Add Comment