باغ ‘کرنٹ لگنے سے بچی کی معذوری کا کیس ‘عدالت کا محکمہ برقیات کے ملازمین کو گرفتار کرنے کا حکم

باغ (بیورورپورٹ)آزاد کشمیراوسیڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ نے محکمہ برقیات کی غفلت سے بجلی کا کرنٹ لگنے سےمعذور ہونے والی بچیوں کے کیس میں ضمانت منسوخ کرتے ہوئے محکمہ برقیات باغ کے ایکسئین ایس ڈی او سمیت ایف ائی آر میں درج تمام فیلڈ سٹاف کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے احاطہ عدالت سے گرفتار کرادیاوی او27جولائی کو مبینہ طور پر محکمہ برقیات کی غفلت کے باعث آٹھ سالہ انایا سرفراز اور پاریسا اختر مکان کو چھوتی گیارہ ہزار کے-وی برقی لائینوں سے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئ تھی۔ کرنٹ لگنے سے آٹھ سالہ انایا کا بازو اور ٹانگ کٹ گئ تھی،ایف آئ آر میں ایکیسین برقیات ،ایس ڈی او ،لائن سپریڈنٹ اور برقیات کے فیلڈ عملہ کے خلاف ایف آئ آر درج تھی،نامزد ملزمان عدالت عالیہ سے عبوری ضمانت پر تھے،ڈسٹرک کورٹ باغ نے عبوری ضمانتیں منسوخ کر دی۔ پولیس نے ملزمان کا احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ضمانت کی منسوخی اور گرفتاری کا حکم سیشن جج باغ ادریس بھٹی نے دیا۔۔

Comments (0)
Add Comment