آزاد حکومت کی6ماہ کی کارکردگی مایوس کن ہے‘نعمان زرگرر

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیر نعمان اعوان زرگر نے کہا کہ آزاد حکومت کی6ماہ کی کارکردگی مایوس کن ہے،وزراء کو ابھی تک محکمے الاٹ نہ کیے جا سکے،عوامی مسائل و مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے،تعمیرو ترقی کا پہیہ مکمل طو رپر جام ہے،بجلی بلات میں بے جا ٹیکسز و اضافہ،آٹے کا بحران،ریاست بھر کی عوام سراپا احتجاج ہے،ریاست بھر کے عوام سڑکوں پر اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،آزادریاست پن بجلی پیدا کرنے کے باوجود یہاں کے باسیوں کو مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے،بجلی بلات میں اضافہ سے عوام چکرا کر رہ گئے ہیں،پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو آٹا نہیں مل رہا،وزیر اعظم چوہدری انوار الحق صرف اسٹیٹس انجوائے کر رہے ہیں،انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں،نعمان اعوان زرگر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت شاہ غلام قادر کی قیادت میں متحد و منظم ہے،آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بر سر اقتدار آکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی،ملک کو موجودہ بحرانوں سے صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے،عوام آمدہ الیکشن میں عوامی حقوق کی حقیقی ترجمان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔

Comments (0)
Add Comment