مظفر آباد: کوٹلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں ایکشن کمیٹیز کی جانب سے بجلی کے بلز کی بائیکاٹ مہم جاری ہے۔کوٹلی شہر، نواحی علاقہ تتہ پانی،کھوئی رٹہ ، گوئی نکیال، اور ناڑ میں بجلی کے بل کی بائیکاٹ مہم کے لیے کیمپس قائم کردیے گئے ہیں۔
میر پور آزاد کشمیر میں بجلی کے بل نہ دینے کا متفقہ فیصلہ مساجد میں اعلانات
ہجیرہ میں شہریوں نے بجلی کے سیکڑوں بلز جلا دیے۔ کھوئی رٹہ بار نے بجلی کے بلز پر ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ کوٹلی میں وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
آذاد کشمیر کی عوام بجلی کے بلات سے بائکاٹ کرے بجلی کے بل جمع نہ کروائے
حکومت نے بجلی کے بلز جمع کروانے کی تاریخ میں 28 اگست تک توسیع کر دی۔ ناظم برقیات کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی بلز پر لگائے گئےاس ماہ کے ٹیکس کو معطل کر کے ماہ جولائی میں ایڈجسٹ کر دیا ہے۔
ایکشن کمیٹیز کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلز سے ظالمانہ ٹیکسز کو ختم کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔آزاد کشمیر باغ انجمن تاجران پونچھ ڈویژن کہ صدر حافظ طارق ،عثمان کاشر اور دیگر نے عوامی ایکشن کمیٹی کہ پلیٹ فارم سے 15 لاکھ مالیت کہ بجلی کہ بلات نظر آتش کر دئیے، اس کے علاؤہ بہت سے شہرو میں مسجدوں میں اعلانات ہوئے کہ بجلی کے بل کوئی جمع نہ کرے اتنے زیادہ بل اور اتنے زیادہ ٹیکس