تحریک آزاد کشمیر پر جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی ‘محمود ساغر

باغ(نمائندہ خصوصی)تحریک آزاد کشمیر پر جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی مہاجرین کی آبادکاری سمیت تمام مسائل پر پیش رفت جاری ہے حریت قیادت کا دوراہ باغ مہاجرین سے خطاب حریت کانفرس کے جملہ وفد نے باغ کے تمام کیمپوں کا دوراہ کیا حریت کانفرنس کے نمائندہ وفد کی قیادت کنوینر حریت کانفرنس محمود احمد ساغر کر رہے تھے جبکہ سابق کنوینر سید یوسف نسیم الطاف بٹ راجہ شاہین اور زاہد صفی بھی وفد میں شامل تھے باغ جملہ مہاجرین کیمپ کے زمہ داران و صاحب رائے لوگوں کا مشاورتی اجلاس باغ ویلی ان ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں آبادی کاری و دیگر مسائل کے حوالہ سے تجاویز لی گئی جملہ مقررین نے اپنی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرس کا کرادار تحریک آزادی کشمیر پر واضع ہونا چاہیے انکی خاموشی تحریک آزادی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہے جملہ مہاجرین حریت کانفرس کو ہی اپنی قیادت سمجھتے ہیں مگر رابطوں کا خلاء حریت کانفرس اور مہاجرین کے درمیان دوری پیدا کر رہا ہے جو مسقبل میں نہ ہو مہاجرین کی آبادی کاری اگر مہاجرین کی مرضی کے مطابق نہ ہوء یا مہاجرین نمائندگان کو اس میں شامل نہ کیا گیا تو پرزور احتجاج کریں گے منفی پروپگنڈے کی زمہ داری حکومت آزاد کشمیر پر عائد ہوگی مہاجرین نمائندگان نے کہا کہ ہمارے بچوں کا اعلی تعیلم حاصل کر کے بھی ہمیں انکا مسقبل محفوظ نظر نہیں آتا تمام کیمپ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حکومت کب تک ہمارے حال پر رحم کرے گی۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس خان کا شکریہ جنکی بدولت آج چولہے جل رہے ہیں۔۔ حریت کانفرس و جہاد کونسل نے کچھ سالوں سے مہاجرین کو بے یارو مدگار چھوڑا ہے جس سے شدید مایوسی ہوء ہے ان خیالات کا اظہار آل پارٹی حریت کانفرنس کے کنونیئر محمود صاغر نے مہاجرین کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے یوسف نسیم،الطاف بٹ،راجہ شاہین،راجہ شفیق،لطیف لون،زاہد صفی،چوہدری الطاف،ارشاد بٹ،چوہدری عبدالواحد، محمد شفیع کشمیری اکسیر اعوان چوہدری کبیر عبدالرحمان بٹ رفیق ڈار چوہدری حمید و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ حریت کانفرنس کے مہاجرین و مجاہدین ہمارے جسم کا حصہ ہیں ہم پہلے مہاجرین و مجاہدین ہیں بعد میں حریت کانفرنس ہیں ہم تحریک سے نہ تو دور ہوئے ہیں نہ ہو سکتے ہیں ہاں حکومتوں کی پالیساں تبدیل۔ہوتی ہے جس کے باعث شاید بیس کیمپ کا جو کردار ہونا چاہیے تھا ادا نہیں ہو رہا ہے باقی آزادی ہمارا مقدر ہے آپ کی آباد کا ری و دیگر مسائل آپکی مشاورت سے حل ہونگے ہم تمام اضلاع میں مہاجرین نمائندوں کمیٹی بنا کر ان سے مشاورت لیں گے کیونکہ مہاجرین ہی اپنے بچوں کے مسقبل کا بہترین فیصلہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ جلد آزاد کشمیر کی قیادت کو یکجا کر کے کشمیر پر متفقہ لاعہ عمل دیں گے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے بہن بھاء ہم سے جو امیدیں وابستہ کیے ہیں آزادی کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔(

Comments (0)
Add Comment