باغ (نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات میں مقیم معروف نزنس مین و سیاسی سماجی شخصیت سردار ساجد اقبال نے نیلابٹ کے مقام پر استقبالیہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیلابٹ وہ تاریخی مقام ہے جہاں سے ہمارے آباوآجداد نے ڈوگرہ کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور آزاد حاصل کی۔غازیوں،شہیدوں اور مجاہدوں کے وارثوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آج اس تاریخی مقام پر میں جو منظر دیکھ رہا ہوں اب یہ امید ہو چلی ہے کہ آپ نے 70 سال کے بعد 70 سالہ گندگی کو صاف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔آج آپ لوگوں نے نیلابٹ کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے۔اب غربی کے عوام ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔میں سنہ 2000 تک یہاں جلسے میں آتا رہا اور ایک بات سنتا رہا کہ یہ جلسے کی کرامات ہیں پورے آسمان پر بادل ہیں لیکن جلسہ گاہ کے اوپر موسم صاف ہے تو دیکھ لو یہ کرامت آج کے جلسہ میں بھی موجود ہے۔اور یہ آسمان بلکل صاف ہے۔میں ان سیاسی ٹھیکیداروں کو کہتا ہوں یہ صرف ایک یوسی کے لوگ ہیں اور پنڈال میں گنجائش ختم ہو چکی ہے۔یہ لوگ آپ سے نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔یہ 75 سالوں کے بعد شہداء کی قبریں ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔جب ان کے پاس اقتدار اور وسائل تھے تو اس وقت شہداء اور ان کی اولادیں یہاں رلتے رہے اور ان کو کسی نے گھاس نہیں ڈالی۔آج سارے حلقے کو ذندہ قبرستان بنا کر یہ شہداء کی قبریں ڈھونڈ رہے ہیں۔اس پر ہمیں ان کا ماتم کرنا چاہیے۔اب آپ کا ریموٹ کنٹرول ہمارے پاس آچکا ہے ہم روکیں گے تو آپ چلیں گے اور اب ہم ہم چل پڑے ہیں تو آپ رکیں گے۔اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی و ممبر ضلع کونسل میجر لطیف خلیق،عنصر شہزاد عباسی،سردار سعید جوش،ممبر ضلع کونسل جاوید عارف عباسی،سردار جنت حسین،راجہ عبدالرحمن،نسیم حجازی،نیئر عباسی،حجاب فاطمہ،روباب منظور،منیر عباسی،مبشر عباسی،اسد عبداللّٰہ،منظور خان،عظمیٰ جلیل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔سردار ساجد اقبال کو جہالہ سے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ایک بڑی ریلی کے ہمراہ نیلابٹ لایا گیا۔جگہ جگہ پرتپاک استقبال کی گیا۔پنڈال پنچنے پر نیلابٹ کی فضاء ساجد اقبال کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔اس موقع پر سردار ساجد اقبال نے مزید کہا کہ اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے سیاست کو خدمت کا ماڈل بنائیں گے۔اقتدار کے حصول کے لیے یہ پہلے نوازشریف کے گیت گاتے رہے نواز شریف پر مشکل وقت آیا تو یہ مشرف کی جھولی میں جا گرے۔ان کا ٹارگٹ صرف اقتدار ہے۔مگر ہم عوام کے پاس جائیں گے۔اور عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے اور پھر سیاست کریں گے۔اس موقع پر سردار ساجد اقبال نے یونین کونسل سیسر کلس کی ڈویلپمنٹ کے لیے ایک کروڑ روپے،خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے 20 لاکھ روپے،نیلابٹ میں پانی کے لیے 50 لاکھے اور حجاب فاطمہ کے لیے 30 ہزار روپے کا اعلان کیا۔