بااثر افراد نے ہمارا جینا محال کر دیا‘اہلیان امبور گیس پلانٹ

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)امبور کے بااثر افراد ے پولیس کے ذریعے ہمارا جینا محال کر دیا ہے۔ہمارا سادات اور باعزت فیملی سے تعلق ہے رات کی تاریکی میں پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار امبور گیس پلانٹ کے نواحی علاقہ کے رہائشی سید علی احمد شاہ، نذیر فاطمہ، ساجدہ شاکر، نازیہ زوجہ بابر شاہ اور شاکر شاہ نے مرکزی ایوان صحافت کے سائلین ڈیسک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے موضع امبور نزد گیس پلانٹ تین کنال 16مرلہ اراضی سید صغیر شاہ اور سید مطلوب شاہ سے خریدی تھی جو دونوں وفات پا گے ہیں اب سید ذوالفقار شاہ آغا شاہ پپو شاہ نے تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اور زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں محکمہ مال نے موضع پر جا کر قبضہ دیا اور آئے روز مذکورہ افراد پولیس لے جاتے ہیں اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں منشیاتی لوگوں کے ذریعے بھی ہمیں بدنام کر کے زمین ہتھیانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بااثر افراد نے پولسی کی ملی بھگت سے ہمارا جینا محال کر دیا ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو خود کشی پر مجبور ہو جاؤں گا۔گھروں میں مرد موجود نہیں ہوتے پولیس اور بااثر لوگ گھر میں داخل ہوجاتے ہیں کبھی کہتے ہیں

Comments (0)
Add Comment