ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل کا رورل ہیلتھ سنٹر کھلانہ کا دورہ 

ہٹیاں بالا (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل کا رورل ہیلتھ سنٹر کھلانہ کا دورہ ہیلتھ کمیٹی مقامی کمیونٹی سے میٹنگ کے دوران رورل ہیلتھ سنٹر کھلانہ میں درپیش مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کروائی ہیلتھ کمیٹی اور کمیونٹی کے افراد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو رورل ہیلتھ سنٹر میں سٹاف کی کمی سمیت لیبارٹریز ودیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے اگاہ کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رورل ہیلتھ سنٹر کھلانہ میں ادویات باقاعدگی سے فراہم کی جاتی ہیں ڈاکٹرز کی دو اسامیاں ہیں ایک اسامی پر چند ماہ قبل کنٹریکٹ پر تعینات فی میل ڈاکٹر نے استعفیٰ دے دیا دوسری اسامی پر ڈاکٹر آن ڈیوٹی ہے جسے اپنی اصل جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کے حوالہ سے اعلی حکام کو تحریک کی ہے ایم این سی ایچ پروگرام سے فارغ ہونے والے ملازمین کے باعث اکثر ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی کے مسائل پیدا ہوئے ہیں کھلانہ ہسپتال میں دستیاب وسائل کے پیش نظر موجودہ عملے کے تحت ہی چوبیس گھنٹے سروس فراہم کی جا رہی ہے ایمرجنسی میں مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ایل ایچ وی کی سہولت بجی موجود ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دائرہ اختیار وسائل میں جو ممکن ہے وہ فرائض انشاءاللہ بخوبی سر انجام دے رہے ہیں رورل ہیلتھ سنٹر کے درجہ کے مطابق سہولیات کی فراہمی سٹاف اور لیبارٹریز کے کی سہولیات کے حوالہ سے متعدد مرتبہ اعلی حکام کو تحریک ہو چکی امید ہے انشاءاللہ بہت جلدبہتری آئے گی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا مزید کہنا تھا ہیلتھ کمیٹی اور کمیونٹی ملکر ہسپتال کے درپیش مسائل کے حوالہ سے کام کریں اسکے مثبت نتائج بر آمد ہونگے ہیلتھ کمیٹی جہاں کمی کوتاہی کی نشاندہی کرئے گی انشاءاللہ ایکشن لینگے بعد ازاں رورل ہیلتھ سنٹر کھلانہ کے سٹاف سے میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہا کہ ہسپتال میں تعینات عملہ فرض شناسی سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں لوگوں کو دستیاب بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل لائی جائے گی موجودہ عملہ عوام کو شکایت کا موقع فراہم نہ کرئے آچھا کام کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا ہیلتھ کمیٹی اور کمیونٹی کے افراد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے رورل ہیلتھ سنٹر کھلانہ میں درپیش مسائل کے حل پر یقین دہانی سٹاف کی کمی کو دور کرنے کے حوالہ سے ہیلتھ کمیٹی کمیونٹی سے ملکر اپنا کردار ادا کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا شکریہ ادا کیا گیا

Comments (0)
Add Comment